گھر والوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہوں، دلیپ کمار

Dileep Kumar

Dileep Kumar

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ وہ فلموں سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ فلمیں ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہیں کہ اس کی وجہ سے انھیں پہچان اور اپنے مداحوں سے اتنا پیار ملا۔ مگر اب ریٹارمنٹ کے بعد وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔
اپنے مشاغل کا ذکر کرتے ہوئے بالی ووڈ لیجنڈ کا کہنا تھا کہ چہل قدمی کرنا اور جاگنگ کرنا انھیں بہت پسند ہیں۔ ۔ دلیپ صاحب کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے پیار کا کبھی بھی شکر ادا نہیں کر سکتے اور آج بھی انھیں اتنا ہی پیار ملتا ہے جتنا پہلے ملتا تھا۔