ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی

hockey

hockey

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں پاکستان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو چھ کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ۔ آک لینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی بار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے کھیلے گئے تین پول میچز میں پاکستانی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔
آج کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے آخر میں قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کی سائڈ پر پے در پے حملے کیے اور چار گول اسکورکیے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان انگلینڈ، اسپین اور آسٹریلیا سے میچز ہار کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔