ہرارے ٹیسٹ:بنگلہ دیش کو برتری ختم کرنے کا چیلنچ درپیش

Harare test
ہرارے: زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میں آج بنگلہ دیش نامکمل اننگز ایک سو سات رنز تین کھلاڑی آٹ سے شروع کرے گا۔ بنگلہ دیش کو زمبابوے کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔
بنگلہ دیش کے تمیم اقبال پندرہ ،امرالقیس چار اور شہریار نفیس پچاس رنز بناکر آٹ ہوئے۔محمداشرفل چونتیس اور محمود اللہ چار رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ زمبابوے کے برائن وٹوری نے دو اور ریمنڈ پرائس نے ایک وکٹ لی۔بنگلہ دیش کو زمبابوے کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید دوسوتریسٹھ رنز درکار ہیں۔
دوسرے روز زمبابوے کی پوری ٹیم تین سوستر رنز بناکر آٹ ہوئی۔میزبان ٹیم کے آخری آٹھ کھلاڑی اسکور میں ایک سوچھ رنز کا اضافہ کرسکے۔ہیملٹن مساکیڈزا نے ایک سوچار اور کپتان برینڈن ٹیلر نے اکہتر رنز بنائے۔بنگلہ دیش روبیل حسین اور شاکب الحسن نے تین تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔