ہول سیل گھی کے سولہ کلو کنستر کی قیمت اسی روپے کم

cooking oil

cooking oil

ہول سیل میں گھی کے سولہ کلو کنستر کی قیمت دو روز میں اسی روپے کم ہوگئی۔ جبکہ تین روز میں فی کلو چینی دو روپے اسی پیسے کمی سے سڑسٹھ روپے بیس پیسے پر آگئی۔ ریٹیلرز گروسرز الائنس کے ایڈوائیزر محمد فارق کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں سولہ کلو گھی کے کنسترکی قیمت اسی روپے کمی سے بائیس سو ستر روپے ہوگئی۔ جس کے بعد فی کلو کھلا گھی پانچ روپے سستا ہوگیا۔ ریٹیل مارکیٹ میں کھلے گھی کی قیمت ایک سو بیالس روپے فی کلو پر آگئی ہے۔ دوسری جانب ہول سیل مارکیٹ میں تین دن میں چینی کی سو کلو بوری دو سو اسی روپے سستی ہوگئی۔ جس سے چینی کی فی کلو قیمت دو روپے اسی پیسے کمی سے سڑسٹھ روپے بیس پیسے پر آگئی ہے۔ جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی ستر سے اکہتر روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے