یمنی صدر کی وطن واپسی ، مزید6 افراد جاں بحق

ali abdullah saleh

ali abdullah saleh

یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی وطن واپسی کے ساتھ ہی صنعا میں خانہ جنگی شدت اختیار کرگئی اور یمنی فوج ومنحرف قبائلیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد ہلاک اور درجنوں شدیدزخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹی وی پر صدر علی عبداللہ صالح کی واپسی کی خبر نشر ہوتے ہی شمالی علاقے الحاسبہ میں شدید جھڑپیں پھوٹ پڑیں جبکہ دارالحکومت صنعا کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی منحرف قبائلیوں اور صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق منحرف قبائلیوں نے مشین گنوں سے فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں کم سے کم 6 افراد ہلاک ہوئے ۔ شیخ صادق الاحمدقبیلہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ الحاسبہ میں 4 افراد اور چینج سکوائر میں 2 افراد گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ اس دوران متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔