یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

mazar e quaid

mazar e quaid

آج ملک بھر میں یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ مزار قائد پر ائر فورس کے دستے سلامی دی اور گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ مزار اقبال پر پاکستان رینجرز کے چاک و چوبند دستے نیشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر سلامی پیش کی۔ گیریزن کمانڈر میجر جنرل ملک ظفر اقبال نے علامہ اقبال کے مزار پر چادر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔ اس موقع پر انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔