یو ایس اوپن ٹینس فائنل : سمانتھا نے سرینا کو ہرا دیا

Samantha Stosur

Samantha Stosur

ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن ویمن فائنل، سمانتھا اسٹوسر نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں اسٹوسر نے امریکا کی سیرینا ولیمز کو  با آسانی شکست دے دی۔ مینز فائنل میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کامقابلہ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سے ہو گا۔
آسٹریلیا کی اسمانتھا اسٹوسر نے یو ایس اوپن ویمن ٹائٹل ٹائٹل جیت لیا۔ ٹورنا منٹ کے فائنل میں اسمانتھا اسٹوسر نے امریکا کی سرینا ولیمز کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔ سرینا ولیمز عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیکی کو ہرا کر فائنل میں پہنچی تھیں۔ استوسر کی فائنل میں کامیابی اس لحاظ سے اہم ہے کہ وہ چونتیس سال بعد یوایس اوپن فائنل میں پہنچنے والی آسٹریلوی کھلاڑی تھیں۔ مردوں کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال نے برٹش اینڈی مرے کو چھ چار، چھ دو اور تین چھ اور چھ دو سے شکست دی۔ سربین نوواک جوکووچ نے سوئس راجر فیڈرر پر دو سیٹ کے خسارے کے باوجود چھ سات،چار چھ، چھ تین، چھ دو اور سات پانچ سے فتح پائی۔