یو ایس اوپن ٹینس : مسلسل دوسرے دن کا کھیل واش آؤٹ

tennis

tennis

ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن میں مسلسل دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔ نیویارک طوفان لی کی وجہ سے یوایس اوپن میں دوسرے دن کے تمام میچز صرف سولہ منٹ کے بعد منسوخ کردیے گئے۔ مسلسل بارش اور کورٹ پر موجود نمی کی وجہ سے کھلاڑیوں نے کورٹس کو خطرناک قرار دیدیا۔
منتظمین کی سخت کوشش کے بعد دو میچز شروع ہوئے لیکن صرف سولہ منٹ کے بعد دن کے تمام میچز ملتوی کر دیے گئے۔ اس وقت دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو جائلز مولر پر تین صفر کی برتری حاصل تھی۔ جبکہ لوکل اسٹار اینڈی روڈک نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر پر تین ایک کی لیڈ لے رکھی تھی۔