بہاولپور کی خبریں 07.03.2013

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے صدر مولانا رشید احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردوں کی آمجگاہ بن چکا ہے
بہاولپور(بیورورپورٹ، این این اے)جمعیت علماء اسلام پنجاب کے صدر مولانا رشید احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردوں کی آمجگاہ بن چکا ہے حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہیں سپریم کورٹ بھی چیخ رہی ہے ملک کی یک جہتی استحکام کے لیے تمام محب وطن دینی وسیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جامعہ صدیقہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا رشید احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ 31مارچ کو مینار پاکستان میں اسلام زندہ باد کانفرنس منعقد ہو گی جو کہ ایک تاریخی کانفرنس ہو گی جس میں مولانا فضل الرحمن سمیت ملک کے جید علماء کرام خطاب کرئے گے انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن چکا ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے بر طرف لاقانونیت اور کرپشن ہے ملک میں بحران در بحران ہے اس کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ ملکی سیاست کو جاگیرداروں وڈیروں سے نجات دلائی جائے اور عوام ایسے نمائندے منتخب کرئے جو کہ عوام کی خدمت کرئے اپنی تجوریاں نہ بھرے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ملک میں اسلامی آئین کو بنانے میں کردار اداکیا مگر بد قسمتی کہ ملک اسلامی نہ بن سکا اسکو اسلامی ملک بنانا ہے جہاں عوام کو انصاف فراہم ہو اقلیتوں کی عزت اور حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اسلام کا عادلانہ نظام ہی تما م مسائل کا حل ہے انہوں نے کہاکہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے سے ہم اتفاق نہیں کرتے ہم پہلے دن سے بہاولپور کی صوبائی بحالی کے حامی ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست کے زاویے بدلتے رہتے ہیں کون کسی جماعت ہمارے لیے بہتر ہے یہ دیکھ کر ہم نے مسلم لیگ ن سے اتحاد کیا ہے ایم ایم اے کی بحالی کے لیے ہم نے کوشش کی ہے جوروٹھاہوا ہے وہ ہی نہیں مانتا تو ہم کیا کرسکتے ہیں لہذا ایم ایم اے کا حال ہے نہ مستقبل انہوں نے مزید کہاکہ طالبان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے اور اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کی محنتوں کو عسکری قوت بھی تسلیم کرئے ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام رحیم یارخان کے امیر عبدالرئوف رحمانی ‘مفتی مظہر اسعدی ‘قاری محمد یسین بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ عنائیتی پولیس کے عدم تعاون کے باعث میرا بیٹا اغواء کاروں نے قتل کردیا
بہاولپور(بیورورپورٹ، این این اے) تھانہ عنائیتی پولیس کے عدم تعاون کے باعث میرا بیٹا اغواء کاروں نے قتل کردیا اب پولیس اغواء کاپرچہ درج کرنے کی بجائے قاتلوں کوتحفظ فراہم کرہی ہے ایف آئی آر میں تاوان کاکہی ذکرنہ ہے ہم پولیس کو24 گھنٹہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگرملزمان کوگرفتارنہ کیاگیاتو پھرخیرپورٹامیوالی روڈ بلاک کردیں گے یہ بات اغواء کے بعد قتل ہونے والے 9 سالہ بچے محمدرمضان کے والد ذوالفقاراوراسکے بھائی محمدارشد نے ڈی سی آفس چوک پر احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایا محمدذوالفقار نے کہا کہ میرے بیٹے کو 19 فروری کو اغواء کیااور20 فروری کو 30 لاکھ روپے تاوان کامطالبہ کیاگیا پولیس تھانہ عنائیتی نے ملزم حنیف کو گرفتارکیا لیکن دودن بعدہی اسکوچھوڑ دیا تیسرے دن 22 فروری کو تھانہ کے سامنے کمادکے کھیت میں میرے بیٹے کی لاش کوبرامدکرلیاگیا پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی اور میرے بیٹے کواغواء کرکے علاقہ کے رہائشی عمر وینس اوراسکی بیوی نیکاں بی بی کے گھرمیں قیدرکھاگیا اوراسی نے ملزم حنیف کوپناہ بھی دی لیکن پولیس نے نہ تو عمروینس اوراسکی بیوی کو شامل تفتیش کیا اورنہ ہی ملزم محمدحنیف سے تفتیش کی اوراسکو رہاکردیا ذوالفقار نے کہاکہ پولیس نے ہمارے ساتھ ظلم کیا اورہماری ایف آئی آر میں تاوان کاذکرنہیں کیااورنہ ہی اغواء برائے تاوان کی کوئی دفع لگائی پولیس رشوت لیکر ہمارا مقدمہ خراب کردیا عمروینس نے باقی ملزمان کے ساتھ ملکر بچہ کوقتل کیا انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے پولیس تھانہ عنائیتی کو24 گھنٹہ کی ڈیڈ لائن ہے اگر مرکزی ملزم عمروینس کوکیفرکردار تک نہ پہنچایاگیا توہم انتہائی اقدام پرمجبورہوجائیں گے اور خیرپورٹامیوالی روڈ بلاک کردیں گے اورجب تک ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاولپور(بیورورپورٹ، این این اے) بی جے پی کی سینٹ میں قرارداد کے خلاف احتجاجی ریلی آج نکالی جائیگی احتجاجی ریلی بعدنمازجمعہ جامع مسجد الصادق سے فریدگیٹ تک نکالی جائیگی یہ بات تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے جنرل سیکرٹری اکرم انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوںنے کہاکہ سینٹ کی قرارداد گیلانی اورمخدوموں کوخوش رکھنے کیلئے منظور کی گئی جسے بہاولپورکی عوام مسترد کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ بہاولپور کی عوام کی قسمت کاسودا کرنے والے سیٹوںکی ایڈجسٹمنٹ کرنے والوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرینگے الیکشن میں ایسے نمائندے کے خلاف بھرپورمخالفت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان مسلم لیگ ق نے اس ملک کو جن بحرانوں سے نکا لا ہے ان سے نجات پانے کیلئے صر ف چو ہدری برادران جیسے سیا ستدانوں کی ضرورت ہے
بہاولپور(بیورورپورٹ، این این اے)پا کستان مسلم لیگ ق نے اس ملک کو جن بحرانوں سے نکا لا ہے ان سے نجات پانے کیلئے صر ف چو ہدری برادران جیسے سیا ستدانوں کی ضرورت ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما سابق ضلعی ناظم بہاول پور طارق بشیرچیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اس ملک کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل کا استعمال کر کے اس ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گی جس طرح ماضی میںچو ہدری پرویزالہی نے پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں عملی اقدامات کیئے انشاء اللہ مستقبل میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پاس عوام کے مسا ئل حل کر نے ایسی ٹیم موجود ہے جو کسی دووسری جماعت کے پاس نہیں ۔ ہم اس ملک پر کسی صورت یہودی لابی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ موجودہ حکو مت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اس ملک کو تر قی کی جا نب رواںدواں رکھا جا ئے اس لئے پا کستان پیپلز پا رٹی سے اتحا د کیا پنجا ب حکو مت نے پنجا ب میںغریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ آنے والے الیکشن میں پاکستان سے محبت کرنے والے عوام ملک سے پا کستان مسلم لیگ ن اور پا کستان تحر یک انصا ف کا صفایا کر دیں گے ۔چو ہدری پر ویز الہی نے دور اقتدار میں ریسکیو 1122،کا رڈیا لو جی ہسپتا ل،اور سڑکو ں کے جال جیسے منصوبے بنائے ان کا فائدہ آج پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کے سستی روٹی پنجاب فوڈسپورٹ پروگرام ‘ دانش سکول ‘ آشیانہ ہائوسنگ سکیم ییلو کیب سکیم گرین ٹریکٹر سکم لیب ٹاپ اور میٹرو بس سروس
بہاولپور(بیورورپورٹ، این این اے)ن لیگ کے سستی روٹی پنجاب فوڈسپورٹ پروگرام ‘ دانش سکول ‘ آشیانہ ہائوسنگ سکیم ییلو کیب سکیم گرین ٹریکٹر سکم لیب ٹاپ اور میٹرو بس سروس سمیت سولر سسٹم جیسے ناکام منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کے ضیاع اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ،ان تمام ناکام منصوبوں کا آڈٹ آئندہ عام انتخابات میں ہو گا،پاکستان پیپلزپارٹی قومی وقارکی خاطر ہر طاقت سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء محمد صفدر شہبازراجپوت نے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ، پیپلز پارٹی کے خلاف الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں منہ ڈال کر دیکھیں’ مشکل وقت میں ن لیگ کے مغل سعودی پلٹ رائونڈ کے شہزادے ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ۔محمد صفدر شہباز راجپوت نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی سپرپاور کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ گیس معاہدہ کیا’پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کی خوشحالی کے لئے جو آوازبلند کی تھی اسی پالیسی پر صدر پاکستان آصف علی زرداری گامزن ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔