تھانہ اے ڈویژن کے تین علاقوں کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی)تھانہ اے ڈویژن کے 3علاقوں کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت خالدمحمود سوہل انچارج اے ڈویژن نے کی اجلاس میں یوسی 49سے حاجی سید نوازش علی کاظمی ، خوشی محمد کمبوہ ، مرزا الیاس ، ملک شوکت ، مرزا شفقت اللہ ، فیصل گھمن ، یوسی 55سے خلیل انور ، بابر شوکت جاوید ، ریحان پاشا ، عامر کان ، یوسی 59سے انیس بھٹی ، گلزار احمد ، ارشد علی ، عبدالقیوم ، ملک شہباز احمد ، ارشد محمود نے شرکت کی اور ASIملک ریاض بھی موجود تھے ، تھانہ اے ڈویژن مصالحتی کمیٹی نے اپنی سالانہ کارکردگی بیان کی۔

ممبران نے اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان پر خصوصی بات چیت کی مصالحتی کمیٹی نے ایک سال میں کل درخواست 114جن میں مصالحت کروا دی گی 108تعداد درخواست جن میں مصالحت نہ ہو سکی ان کی تعداد 2ہے ، 4درخواست جو کے بینڈنگ ہو ہے ، کل درخواست 221جن میں مصالحت ہو گئی ہیں ، جن میں مقدمات درج ہوئے ، تعداد مقدمات 18عدد ہے ، جن میں مصالحت کروا دی گئی ہے۔