15 سالہ جبران خان کورائی نے فیس بوک اور ٹوئٹر کی طرح انٹرنیشنل سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پبلک بی متعارف کرکے ایک نیا رکارڈ قائم کر دیا

Jibran

Jibran

دادو رپورٹ (فیاض جعفری) پاکستانی بچوں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم 15 سالہ جبران خان کورائی نے فیس بوک اور ٹوئٹر کی طرح انٹرنیشنل سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پبلک بی متعارف کرکے ایک نیا رکارڈ قائم کر دیا ہے، پندرہ سالہ جبران خان کی جانب سے ایک ہفتے میں تیار کی گئی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کو اب تک سیکڑوں صارفین استعمال کر چکے ہیں اور صارفین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سماجی ویب سائیٹ متعارف کرانے والے طالب علم جبران خان کورائی نے جیو اردو کے نمائندہ فیاض جعفری نے بتایا کہ ایک ہفتے کے اندر انہوں نے ویب سائیٹ کا ایک اسکرپٹ تیار کیا تھا،جس پر وہ اب اپنے منزل پر کامیاب ہوگئے ہیں۔

جبران خان کے والدمحمد بخش کورائی کو اپنے بیٹے پر فخر ہے، کیوں کہ انٹر نیشنل سماجی ویب سائیٹ بناکر جبران خان نے اپنے والدین کے ساتھ ملک اور قوم کا نام بھی روشن کیا ہے۔جبران خان کے والد نے بتایا ہے کہ انہیں بیٹے پر فخر ہے انہوں نے جیو اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جبران خان نے ایک ہفتے کے اندر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ بنا کر ملک اور قوم کا نام روشن کردیا ہے۔

جبران خان کورائی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اندرون سندھ میں پہلی مرتبہ کم عمر میں انہوں نے ایک سماجی ویب سائیٹ متعارف کرائی ہے جو کہ مستقبل میں فیس بوک اور ٹوئٹر جیسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے مدمقابل بہی ہو سکتی ہے۔کم عمر دسویں جماعت کے ہونہار طالب علم جبران خان کا کہنا ہے کہ پبلک بی ویب سائٹ کے ذریعے نہ صرف دنیا وی سطح پر روابط قائم رکھے جاسکتے ہیں بلکہ اس ویب سائٹ کو دنیا وی سطح پر بزنس کے لحاظ سے بہی زبردست طریقے سے چلایا جا سکتا ہے۔اور نہوں نے مزید یے بہی بتایا کہ فیس بوک میں صرف 5000 سے زائد فرینڈز ایڈ ہوسکتے ہیں اور جب کہ ان کی بنائی ہوئی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ میں انلمیٹیڈ فرینڈز ایڈ ہوسکتے ہیں ۔فرینڈز ایڈ کرنے کی کوئی بہی لمیٹ نہیں رکھی گئی۔

جبران خان کو اگر فخر پاکستان یا فخر سندھ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔دسویں جماعت کے طالب علم نے دنیا وی سطح پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پبلک بنا کر ہر ایک پاکستانی میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ پیدا کردیا ہے۔