2 ہزار سے زائد پاکستانی معتمرین جدہ میں پھنس گئے

Umrah

Umrah

جدہ (جیوڈیسک) جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر خان نےا ئیرپورٹ حج ٹرمینل کا دور ہ کیا اور مسافروں کو یقین دلایا کہ ان کی واپسی کےلیے ہرممکن اقدام کیاجائے گااورصورتحال سے سعودی حکام کوبھی آگاہ کردیاگیاہے۔

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے کنٹری منیجر امتیاز بھٹو نے جیو نیوز کو بتایا سعودی ائیر لائن سے بات چیت کے بعد آج پہلی پرواز 350عمرہ مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوئی۔ ان مسافروں کو خدا حافظ کہنے قونصل جنرل شہریار اکبر خود بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

قونصل جنرل نے رات گئے ائیرپورٹ حج ٹرمینل کا دور ہ کیا اور مسافروں کو یقین دلایا کہ اُنہیں جلد وطن روانہ کیا جائیگا۔ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے کنٹری منیجر امتیاز بھٹو نے جیو نیوز کو بتایا کہ بیک لاگ کے باعث تمام مسافروں کو مقامی ہوٹل، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

تقریباً دو ہزار سے زائد عمرہ مسافر اور اتنی ہی تعداد میں ریگولر مسافر محصور ہو کر رہ گئے ہیں، ان کی واپسی کیلئے سعودی ائیر لائن کے علاوہ دوسری نجی ائیر لائن سے بات چیت جاری ہے۔