اولمپکس 2016 کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں

Olympic 2016

Olympic 2016

ریو ڈی جینیرو (جیوڈیسک) اولمپکس 2016 کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں ،ایونٹ کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا اولمپک باسکٹ بال کا افتتاح انٹرنیشنل ویمن ٹورنامنٹ سے ہوا، یہ خوبصورت ،باسکٹ بال ایرینا ریو اولمپک 2016 کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔

195 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار اس ایرینا کو اولمپک پارک میں انسٹال کیا گیا ہے جو کہ مستقبل میں ایتھلیٹس کی ٹریننگ سینٹر کے طور پر بھی استعما ل کیا جاسکتا ہے۔

باسکٹ بال اسٹیڈیم میں 16 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،وینیو ٹیسٹ کرنے کے لئے ،یہاں پر انٹرنیشنل ویمن ٹورنامنٹ منعقد کرایا جارہا ہے ۔

تین روز جاری رہنے والے میں کامپی ٹیشن ایریا،ورک فورس،اسپورٹس کے آلات کو چیک کیاجائےگا،آسٹریلیا اور ارجنٹینا کےپلئیرز نے ایرینا کو زبردست قرار دیا ،ریو اولمپکس کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔