گجرات کی خبریں 28.02.2013

 

جائنٹ سیکرٹری عامر چوہدری کی شادی پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ آفیسر حاجی مہر صفدر علی کی صاحبزادی کے ساتھ بخیر و خوبی سرانجام پائی
گجرات (جی پی آئی) آرائیں موومنٹ شعبہ خدمت ضلع گجرات کے چیئرمین ، پنجاب نعت کونسل کے جنرل سیکرٹری ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے سیکرٹری اطلاعات اور گجرات پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری عامر چوہدری کی شادی پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ آفیسر حاجی مہر صفدر علی کی صاحبزادی کے ساتھ بخیر و خوبی سرانجام پائی ، بارات کا استقبال مہر عبدالوحید ، مہر محمد جمیل ، مہر ندیم صفدر ، عبدالرزاق سلیمی ، چوہدری فخر ندیم ، چوہدری شہزاد اکبر ، ڈاکٹر امجد اور مہر شوال وحید نے کیا ، مفتی محمد انصر القادری نے نکاح پڑھوایا ، جبکہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے دعا فرمائی ، نکاح و دعوت ولیمہ کی تقریب میں ممتاز سیاسی ، سماجی مذہبی اور صحافتی شخصیات کے علائوہ عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی ، نمایاں شخصیات میں صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر محمد رضوان منصور آوانی ، انجمن آرائیاں پنجاب کے نائب صدر مہر سعید انور سونی ، آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال ، سرپرست مہر محمد افضل ، سرپرست چوہدری رفاقت علی پرنس، صدر مہر محمد حبیب بسوی ، سینئر نائب صدر پرویز محمد شوکت ، نائب صدر مہر صوبے خاں ، جنرل سیکرٹری پروفیسر مبشر علی ، فنانس سیکرٹری چوہدری افتخار شاہین ، رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ غلام رسول شارق ، سینئر صحافی راجہ طارق محمود ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا ، سینئر نائب صدر وسیم افضل جوڑا ایڈووکیٹ ، نائب صدر چوہدری اورنگزیب ، جنرل سیکرٹری محمد یاسین ناصر ، فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز ، صدر گجرات پریس کلب سید وقار حیدر گیلانی ، نائب صدر امجد فاروق ، جنرل سیکرٹری وحید مرزا ، سیکرٹری اطلاعات تجمل منیر، فنانس سیکرٹری ذیشان شانی ، سیکرٹری لائبریری ظہیر عباس سندھو ، سیکرٹری سپورٹس انور حسین بھٹی ، سابق صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ و دیگر صحافیوں میں منصور بہزاد ، عبدالستار مرزا ، انجم شہزاد وید ، محمود اختر محمود ، مہر راحیل رئوف ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، اورنگزیب عالمگیر شاکر ، محمد وقاص ، خالق محمود ، ماسٹر نصیر احمد ہنجرا ، مہر صغیر احمد قمر ، سید عرفان جعفری ، رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے عہدیداران چوہدری محمد سلیم ، چوہدری قیصر وڑائچ ، ملک یاسر شریف ، میاں عمران منیر ،پنجاب نعت کونسل کے صدر شیخ عرفان پرویز ، سینئر نائب صدر گل خان ، رابطہ سیکرٹری تنویر بھٹی ، سرپرست اعلیٰ مرزا الیاس جرال ، وائس چیئرمین مہر عثمان شاری ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق سلیمی ، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گجرات کے سابق صدر زاہد حسین سلیمی ، جماعت اسلامی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری مبشر احمد خاور ، منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع گجرات کے صدر مہر یوسف یعفور ، سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری نجیب اشرف چیمہ ، وائس چیئرمین چوہدری ندیم طفیل ، ممبران مرزا اکبر بیگ برلاس ، چوہدری وقاص عالم ، حاجی مہر ممتاز احمد ، چوہدری حسین وقار جوڑا ، محمد اشرف منہاس ، آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست اعلیٰ مہر تنویر احمد ، سرپرست چوہدری سعید الرحمن ، سرپرست مہر بلال اجمل شیرانی ، صدر مہر افتخار احمد ، جنرل سیکرٹری مہر مشتاق احمد ، نائب صدر مہر عارف محمود رانا ، نائب صدر مہر اللہ دتا ، نائب صدر مہر ندیم عباس ، نائب صدر مہر عابد لطیف ، نائب صدر مہر نوید اختر ، نائب صدر چوہدری طاہر محمود مانڈہ ، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد مالک دانشمند ، جائنٹ سیکرٹری مہر فاروق خالد ، جائنٹ سیکرٹری مہر عبدالحمید عرف صاحب ، پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر چوہدری آصف حسین سلیمی ، چیئرمین مصالحتی کمیٹی ضلع گجرات ، چوہدری عمر گجر ، سابق ایکسائز اینڈ ٹیکشن آفیسر شیخ مقیم حیدر ، پاکستان مسلم لیگ کے ممتاز راہنما حاجی محمد ریاض ، چوہدری محمد ارشد نت ، سید تفحیر السبطین شاہ ، محمد شفیق انصاری ، آرائیں اتحاد تحصیل گجرات کے صدر چوہدری اشتیاق حسین آرائیں ، مہر محمد افضل آف سعودی عرب ، مہر سعید اسلم آف قاسم آباد ، مہر رفیق آف ڈنگہ ، مہر عاطف اشرف ، مہر اسد مظہر آف پی آئی ، حاجی فرید علی آرگنائزر امتیاز کرکٹ کلب ، اسد اللہ طاہر آف جرال موبائلز ، چوہدری بلال یونس آف ایپل موبائل ، سید علمدار حسین شاہ آف جوڑا جلالپور ، حافظ حسنین ظہیر ، چوہدری الطاف ممبر ڈویژنل امن کمیٹی خادم علی خادم ، مسلم لیگی راہنما راجہ محمد نعیم ، مہر شہباز احمد ، چوہدری محمد اشرف ، چوہدری یاسر عرفات لاہور ، مہر اختر حسین ، محمد عارف عطاری ، مرزا نعیم اسلم ، بیگ آف مسقط ، منیر احمد سندھو ، لقمان جمال ، چوہدری نعیم گجر ، چوہدری عبدالرشید آف شعیب موٹرز ، چوہدری اظہر حسین پنجاب پولیس ، چوہدری طارق محمود آف دوبئی ، چوہدری پرویز ، تنویر احمد میر آف ظہور پیلس ، میاں صفدر ، پرنسپل دارالعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ ، کھیپڑانوالہ شریف ، قاری شفقت اللہ قادری ، خادم دربار شریف بابر قادری ، ممتاز ثناء خوان مظہر عزیز قادری ، مہر آفتاب امجد ، چوہدری ساجد آف سپین ، مہر افضال فاضل ، ڈاکٹر محمد اکرم ، مہر محمد بوٹا ، قاسم منیر آف ADموبائلز ، پاکستان مسلم لیگ قائداعظم سٹی گجرات کے نائب صدر مظہر چوہان ، مہر جابر جاوید ، مہر فیصل طارق ، چوہدری عبدالنوید ، چوہدری ارشد محمود ، چوہدری بابر مانڈہ ، مہر غلام نبی ، چوہدری فرید ، علی حسین ، شمریز علی و دیگر معززین بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حج کے لئے حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور سے منظور شدہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کاروان مالک اشتر نے پیس ٹریولز ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں حج 2013ء کیلئے پرائیویٹ سکیم کے تحت بکنگ شروع کر دی ہے
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ کئی سالوں کی بھرپور کامیابی کے بعد گجرات شہر اور گرد و نواح کے عازمین حج کے لئے حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور سے منظور شدہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کاروان مالک اشتر نے پیس ٹریولز ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں حج 2013ء کیلئے پرائیویٹ سکیم کے تحت بکنگ شروع کر دی ہے ، بکنگ محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ، عازمین حج کی کثیر تعداد پیس سے رابطے کر کے حج 2013کی معلومات حاصل کر رہی ہے ، کاروان انتظامیہ نے سابق امسال اس سال بھی حجاج کرام کی تربیت ، مکہ مدینہ میں قریب رہائشوں ، زیارات ، عرفات ، مدزلفہ اور منیٰ کے انتظامات کو آخری شکل دی ہے ، اور سعودی حکومت اور گورنمنٹ آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم سی بی بھمبر روڈ کے منیجر محمد سلیم بھٹی نے ممتاز عالم دین سید سعید احمد شاہ گجراتی کو دوبارہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل بننے پر مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی) ایم سی بی بھمبر روڈ کے منیجر محمد سلیم بھٹی نے ممتاز عالم دین سید سعید احمد شاہ گجراتی کو دوبارہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل بننے پر مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر دین اسلام کی خدمات کے فروغ کیلئے کام کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما شیخ عمر اعجاز نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 112سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا خواہش مند ہوں
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما شیخ عمر اعجاز نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 112سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا خواہش مند ہوں کیونکہ پارٹی کو نوجوان ، محنتی اور باصلاحیت نمائندوں کی ضرورت ہے ، جو کہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں ، کیونکہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ایسے افراد کا انتخاب کرینگے ، جن کا ماضی عوامی خدمت میں گذرا ہو اور وہ جرائم پیشہ افراد نہ ہوں ، ہمارے خاندان نے حلقہ کی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ، اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے ، اس سلسلہ میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا یکم مارچ کو گجرات آمد پر شاندار استقبال کریں گے ، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما و امیدوار حلقہ این اے 105چوہدری نجیب اللہ ، امیدوار حلقہ پی پی 110چوہدری عمران اللہ گورالہ ، چوہدری نصرت اللہ گورالہ ، چوہدری نسیم اللہ گورالہ بھی موجود تھے ، انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کو پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر خواتین راہنمائوں سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری ، سابق ممبر ضلعی اسمبلی سائرہ امتیاز سید ،اور دیگر راہنمائوں نے مسلم لیگ ہائوس لاہور میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی) نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کو پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر خواتین راہنمائوں سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری ، سابق ممبر ضلعی اسمبلی سائرہ امتیاز سید ، رخسانہ الٰہی ،پروین عزیز ، قاریہ پروین بٹ ، اور دیگر راہنمائوں نے مسلم لیگ ہائوس لاہور میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ملاقات کے دوران مبارک باد دی ، خواتین راہنمائوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اور ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے ، مفاہمت کی پالیسی کے تحت جمہوریت کو فروغ ملا ہے ، پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کے ہر فیصلہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آج چوہدری پرویز الٰہی بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہوئے ہیں ، ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ حلقہ این اے 105سے بھی ان کی کامیابی کیلئے انتھک کوششیں کریں گے اور ان کو کامیاب کروائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
MCBبینک نے حج درخواستوں کی وصولی کیلئے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے
گجرات (جی پی آئی)MCBبینک نے حج درخواستوں کی وصولی کیلئے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ، پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر کام جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار ایم سی بی بینک بھمبر روڈ کے منیجر محمد سلیم بھٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی حج سکیم کے تحت کام کیا جا رہا ہے ، اور حجاج اکرام کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، اور ایم سی بی نے تین مختلف سکیمیں متعارف کروائی ہیں ، بلیو سکیم کے تحت 421070روپے ،گرین سکیم کے تحت361070روپے اور وائٹ سکیم کے تحت 295070روپے ضلع گجرات کی عوام کیلئے مقرر کیے گئے ہیں ، جبکہ قوانین لاگو ہونگے ، انہوںنے کہا کہ حج کیلئے جانے والے افراد جلد از جلد ہماری خدمات حاصل کرکے امسال حج ادا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاٹیج فرنیچر ایسوسی ایشن نیو فرنیچر مارکیٹ گجرات کے جنرل سیکرٹری مرزا گل نواز نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے نو منتخب صدر علی ابرار جوڑا کو مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی)کاٹیج فرنیچر ایسوسی ایشن نیو فرنیچر مارکیٹ گجرات کے جنرل سیکرٹری مرزا گل نواز نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے نو منتخب صدر علی ابرار جوڑا کو مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی ابرار جوڑا اپنی تمام صلاحتیں برئوے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرانے کیلئے سرگرم رہیں گے ، اور سٹیزن فرنٹ کے منشور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور تنظیم کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی محمد یوسف غفاری کے پوتے ، ، غلام مرتضیٰ غفاری کے بھتیجے ، کلیم اللہ غفاری کے بیٹے کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان جنگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی) حاجی محمد یوسف غفاری کے پوتے ، سینٹری انسپکٹر غلام مصطفی غفاری ، غلام مرتضیٰ غفاری کے بھتیجے ، کلیم اللہ غفاری کے بیٹے کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان جنگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج صبح نو بجے جامع مسجد امین فین میں ادا کی جائیگی اور دعا ٹھیک دس بجے ہو گی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او نوازش علی نے دوسرے روز بھی دریائے توی کے کٹائو کا شکارموضع سرخ پور کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے دوسرے روز بھی دریائے توی کے کٹائو کا شکارموضع سرخ پور کا دورہ کیا اور محکمہ اریگیشن کی طرف سے مزید تباہی روکنے کے لئے جاری کام کا معائنہ کیا ۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کی طرف سے فنڈز کی قلت کے نشاندہی پر سیکرٹری اریگیشن سے رابطہ کرکے گذشتہ رات ہی 23ملین روپے کے فنڈز کے لئے بھی فوری منظوری حاصل کر لی تھی ڈی سی او نوازش علی نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام مہارت اور وسائل کا خلوص نیت اور ایمانداری سے استعمال کر کے سرخ پو ر کے مکینوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے معززین کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ اہل دیہیہ کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ایک ہفتے میں ادائیگی کر دی جائے گی۔ سرخ پور کے مکینوں نے انکے مسائل کے حل کے لئے دلچسپی لینے پر ڈی سی او کا شکریہ ادا کیا۔ایکسئیین انہار میر الدین داود نے اس موقع پر ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر سول ڈیفنس کے زیر اہتمامزمیندارہ کالج گجرات میں سیمینارآج منعقد ہوگا
گجرات(جی پی آئی)شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر سول ڈیفنس کے زیر اہتمام زمیندارہ کالج گجرات میں سیمینارآج منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈی او سی شجاع قطب بھٹی کر یں گے۔سیمینار میں مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی جبکہ شہری دفاع کے مقامی حکام اور مقررین شرکاء کو سول ڈیفنس کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کاشف محمود طاہر نے سالانہ امتحانات برائے جماعت نہم کا بہتر رزلٹ شو کرنے کے لئے 68طلبہ کے نام خارج کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1جلالپور جٹاں کے ہیڈ ماسٹر ضمیر حیدر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کر دیا
گجرات(جی پی آئی) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کاشف محمود طاہر نے سالانہ امتحانات برائے جماعت نہم کا بہتر رزلٹ شو کرنے کے لئے 68طلبہ کے نام خارج کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1جلالپور جٹاں کے ہیڈ ماسٹر ضمیر حیدر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کر دیا ہے اور انہیں سیکرٹری آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ای ڈی او ایجوکیشن نے بتایا کہ مورخہ 27فروری کو انہیں متاثرہ بچون کے والدین کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھی کی ہیڈ ماسٹر نے انکے بچوں کے نام بلا وجہ سکول سے خارج کر دیے ہیں جس پر ڈی ای او سیکنڈری امجد رحیم سڈل کو تحقیقات کے لئے فور ی طور پر روانہ کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوران انکوائری ثابت ہوگیا کہ ہیڈ ماسٹر نے تمام طلبہ کے نام محض اس لئے خارج کر دیے ہیں تاکہ کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں بہترنتائج شو کئے جا سکیں ۔ انہوںنے بتایا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہیڈ ماسٹر ضمیر حیدر کو فوری عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اوراور انہیں سیکرٹری آفس رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے نیز انکے خلاف پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کاروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج یکم مارچ بروز جمعة المبارک کو یونیورسٹی آف گجرات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے
گجرات( جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج یکم مارچ بروز جمعة المبارک کو یونیورسٹی آف گجرات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے ، میاں شہباز شریف صبح دس بجے یونیورسٹی آف گجرات پہنچیں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین سینئر سٹاف اور اساتذہ کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے ۔ خادم اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ تقسیم کے دوسرے مرحلے پر یونیورسٹی آف گجرات میں لگ بھگ تین ہزار منتخب طالبعلموں میں میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے ۔ اس حوالے سے یونیورسٹی آف گجرات میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات میں موسم بہار کی آمد پر شجر کاری مہم کا آغاز، مہمان خصوصی ریکٹر NUST جنرل محمد اصغر نے ڈاکٹر نظام الدین کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
گجرات (جی پی آئی )یونیورسٹی آف گجرات میں موسم بہار کی آمد پر شجر کاری مہم کا آغاز، مہمان خصوصی ریکٹر NUST جنرل محمد اصغر نے ڈاکٹر نظام الدین کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔ ریکٹر NUST جنرل محمد اصغر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں اس وقت اشد ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر درخت لگائے جائیں۔ یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء و طالبات سے ہمیں امید ہے کہ وہ ہفتہ شجر کاری کو بھرپور طریقے سے مناتے ہوئے کیمپس اور ارد گرد کے علاقہ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں گے اور اہل علاقہ کو بھی شجر کاری کی طرف مائل کرنے میں ممد و معاون ثابت ہونگے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ درخت لگانا سنت رسولۖ اور ایک بہترین عمل ہے ۔ کسی بھی ملک کے موسمی تغیرات کو کنٹرول کرنے کے لیے درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ مزید برآں درخت دھرتی کا سنگھار اور کسی بھی جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف گجرات کے حافظ حیات کیمپس قائم ہوئے ابھی تھوڑا عرصہ گذرا ہے مگر ہماری کوشش یہی ہے کہ یہاں علم کی ترقی و ترویج کیساتھ ساتھ اس کیمپس کی ظاہری خوبصورتی کو بھی مزید نکھارا جائے ۔ درخت ہمیں نہ صرف قدرتی ماحول کے زیادہ قریب لے جاتے ہیں بلکہ فضائی آلودگی پر قابو پا کر ہمارے ماحول کو صحت افزا بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر قاسم بھگیو، ڈاکٹر بدرالدین اُجن، راحت سعید، ڈاکٹر سعادت سعید نے بھی پودے لگائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات و گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے صنعت کا پہیہ جام کردیا ہے
گجرات(جی پی آئی) گجرات و گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے صنعت کا پہیہ جام کردیا ہے۔ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے اعوام بیروز گاری کا شکار ہوگئے ہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ موجودہ حکومت عوام کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہے۔ رہی سہی کسر بجلی کے زائد بلوں نے نکال کر غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر راہنما شجاع الدین میر ، سابق امید وار برائے قومی اسمبلی الحاج مرزا سعید بیگ ، گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر عدنان احمد مکی، انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری سلیم سرور جوڑا، سابق ایم این اے چوہدری منظور حسین دھدرا، سابق ایم پی اے سید علی ہارون شاہ، جماعت اسلامی ضلع گجرات کے میر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ، گجرات پریس کلب کے سابق صدر عثمان طیب، سول سوسائٹی کے ضلعی صدر حاجی خالد پرویز منگا، تحریک استقلال کے مرکزی راہنما سید باقر نذیر، انجمن تاجران پرانا لاری اڈا کے چیئرمین چوہدری عاشق حسین ندیم، ہوٹل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم ، ایم کیو ایم کے راہنما محمد شہباز بٹ نے نئی بات سروے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پانچ سالوں میں عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ملک میں افراتفری ، بم دھماکے، بے گناہ افراد کی ہلاکتیں، لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، مہنگائی ، بیروزگاری ، چوری اور ڈکیتیاں موجودہ حکومت کے سیاہ ترین کارنامے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجود حکومت نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام ایسے کرپٹ حکمرانوں کے جھانسہ میں نہیں آئے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بیروزگاری حد تک بڑھ چکی ہے۔ غریب لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔ مگر حکمران اپنی عیاشیوں میں مبتلا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گیا۔ ماں بیٹا زخمی
گجرات(جی پی آئی)گجرات میں موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گیا۔ ماں بیٹا زخمی، گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر دیونہ منڈی کے قیرب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ جس سے موٹر سائیکل سوار جواد اور اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف گجرات کے ضلع اور تحصیل سطح پر ہونیوالے انٹر پارٹی الیکشن کو ملتوی کردیا گیا
گجرات(جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف گجرات کے ضلع اور تحصیل سطح پر ہونیوالے انٹر پارٹی الیکشن کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز تحصیل کھاریاں کے الیکشن کے دوران بھی پارٹی راہنما اور کارکن آپس میں لڑتے رہے۔ انصاف گروپ اور ورکر گروپ کے درمیان پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی جھگڑے شروع ہوگئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف کمشنر حامد جاوید کی بدانتظامی کی وجہ سے انتخابات التواء کا شکار ہوگئے ہیں۔ مخالف گروپ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے۔ پولنگ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ تحریک انصاف کے راہنمائوں عبدالحمید بٹ اور یاسر چھنی کے درمیان جھگڑا اور تلغ کلامی شروع ہوئی تو ان کے حامی بھی ڈنڈوں اور سوٹوں سے لیس ہوکر آگئے اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ جس سے متعدد کارکن شدید زخمی ہوگئے۔ تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق صدر میجر(ر) ملک خلیل الرحمان اعوان اور سابق صدر یوتھ ونگ سمیت متعدد راہنماپارٹی کی بگڑتی ہوئی اور خراب صورتحال کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اس دوران یہ راہنما آبدیدہ ہوگئے اور روتے رہے۔ ووٹرز کو ووٹ کا سٹ کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ ورکر گروپ نے الیکشن کمشنر پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کو نااہل قرار دے دیا اور کہا کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے مہیا کئے گئے فنڈز میں بھی خرد برد کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ مرکزی قیادت نے مجھے کسی معاملہ پر بھی اعتماد میں نہیں لیا۔ اگر اعتماد میں لیا ہوتا اور معاملات خراب نہ ہوتے اور نہ ہوئے الیکشن ملتوی ہوتے۔ الیکشن کمشنر نے مرکزی قیادت سے بات چیت کرکے الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ دیگر جیتے گئے امیدوار کی جیت کا اعلان بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او نوازش علی نے دوسرے روز بھی دریائے توی کے کٹائو کا شکارموضع سرخ پور کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او نوازش علی نے دوسرے روز بھی دریائے توی کے کٹائو کا شکارموضع سرخ پور کا دورہ کیا اور محکمہ اریگیشن کی طرف سے مزید تباہی روکنے کے لئے جاری کام کا معائنہ کیا ۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کی طرف سے فنڈز کی قلت کے نشاندہی پر سیکرٹری اریگیشن سے رابطہ کرکے گذشتہ رات ہی 23ملین روپے کے فنڈز کے لئے بھی فوری منظوری حاصل کر لی تھی۔ڈی سی او نوازش علی نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام مہارت اور وسائل کا خلوص نیت اور ایمانداری سے استعمال کر کے سرخ پو ر کے مکینوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے معززین کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ اہل دیہیہ کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ایک ہفتے میں ادائیگی کر دی جائے گی۔ سرخ پور کے مکینوں نے انکے مسائل کے حل کے لئے دلچسپی لینے پر ڈی سی او کا شکریہ ادا کیا۔ایکسئین انہار میر الدین داود نے اس موقع پر ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر سول ڈیفنس کے زیر اہتمام زمیندارہ کالج گجرات میں سیمینارآج منعقد ہوگا
گجرات(جی پی آئی )شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر سول ڈیفنس کے زیر اہتمام زمیندارہ کالج گجرات میں سیمینارآج منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈی او سی شجاع قطب بھٹی کر یں گے۔سیمینار میں مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی جبکہ شہری دفاع کے مقامی حکام اور مقررین شرکاء کو سول ڈیفنس کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری کارسیلز اینڈ پراپرٹی ایڈوائزر کی افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات نے بھر پور شرکت کی
گجرات (جی پی آئی) چوہدری کارسیلز اینڈ پراپرٹی ایڈوائزر کی افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔ ممتاز عالم دین علامہ مولانا محمد یحییٰ وہلہ اور قاری سید عثمان نے افتتاحی تقریب کے بعد خصوصی دعا فرمائی۔ افتتاحی تقریب میں چوہدری منور حسین وڑائچ ، چوہدری ظفر اللہ وڑائچ اور چوہدری زمان حسین وڑائچ آف نارووالی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں حاجی غصنفر میکن، چوہدری جہانزیب، چوہدری ندیم، چوہدری صالح محمد ساروچک، چوہدری افضل باگڑی، چوہدری عرفان نارووالی، خالد محمود انجم کنجاہ، چوہدری اشرف پٹواری، چوہدری اسلم عرف بھولا، چوہدری زمان جمنا، چوہدری غلام عباس وڑائچ نارووالی، حاجی الیاس ، چوہدری امین آف کائرہ، بابا مظہر، چوہدری اللہ دتہ ممبر، حاجی محمد دین، سہیل بٹ منیجر یوبی ایل بنک، سعی محمد ، حاجی محمد اشرف صدر سی این جی، چوہدری انور ، حاجی محمد شیر، چوہدری اسجد ، چوہدری سیف الحسین موٹرز، چوہدری شہزاد ضیغم گجرات موٹرز، چوہدری عرفان، چوہدری ارشد شاہ زمان، فضل رحمان، امین جٹ، سید شبیر شاہ، رانا ارشاد، نصیر شادمان، ملک تنویر گجرات موٹرز،ملک ذولفقار آف گولڈ سٹار فین، چوہدری طارق رنیاں، چوہدری شہباز اور اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔