4 ہزار سے زائد ہیروں سے سجی دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کیلیے پیش

 Diamond Watch

Diamond Watch

دبئی (جیوڈیسک) چار ہزار 144 ہیروں سے مزین دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔

روسی جیولر وکٹر موئسکن کی تیار کردہ ’’دی ہارن آف پلینٹی‘‘نامی یہ گھڑی 10 سال کی محنت کے بعد تیار کی گئی اور اس کی تیاری میں ایک کلو خالص سونا بھی استعمل کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے جیولری فیشن ویک میں نمائش کے لیے رکھی جانے والی اس گھڑی کی مالیت 15 لاکھ ڈالر ہے۔