5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے دن گجرات میں سیمینار ہوا

گجرات: عالمی یوم ماحولیات 5جون 2012، UOGگجرات میں عالمی یوم ماحولیات کے دن پر سیمینار ہوا جس کو محکمہ ماحولیات نے آرگنائزڈ کیاتھا ، اور سیمینار UOGکے انوئرامنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا تھا ، UOGکی سربراہی ڈاکٹر فہیم احمد ہیڈانوئرامنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کی ، اور ضلعی آفیسر ماحولیات مقصودربانی بٹ ، مدثر اقبال قادری ، قیصر محمود ، وقاص ایوب ، عابد حسین ، حسنین احمد نے محکمہ کی نمائندگی کی ، سیمینار کا مقصد طلبہ طالبات میں آگاہی پیدا کرنا تھا کہ ہم اپنے ماحول کو کس طرح بچا سکتے ہیں اور ہم کو کیا کیا کرنا چاہیے کہ ہم جس حالت میں ماحول لے رہے ہیں اسی طرح اپنی آنے والی نسلوں کو دیں ، عالمی یوم ماحول کے موقع پر ڈاکٹر طاہر خلیل اوپل نے خطاب کیا اور اپنے تجربے اور علم سے ماحول دوست معیشت اور ہمارا کرار پر روشنی ڈالی کہ ہم اپنی ذمہ داری کو پورا کس طرح کرنا ہے ، ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم پودے لگائے اور ان کی حفاظت کریں اور اس موقع پر چیئرمین گوندل گروپ میں انڈسٹری الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ درخت زیادہ سے زیادہ ہونے چاہیے اور شاپر بیگ کی جگہ تھیلا استعمال کرنا چاہیے اور کوڑے کرکٹ سے شاپر کو علیحدہ کر کے کوڑے سے نامیاتی کھاد تیار کی جائے ، شاپر بیگ پر پابندی ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے بھرا ملک ہے ، ہم سب کو مل کر اس کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے اوراپنے ماحول کو صاف رکھنا چاہیے اس سیمینار میں تمام طلبات اور طلبہ نے ماحولیات ااور ماحولیات محکمہ کی اس کاوش کو پسند کیا اور کہا کہ محکمے کو ایسے پروگرام اور کرنے چاہیے آخر میں ڈاکٹر فہیم احمد نے تمام محکمہ کے لوگوں اسپیکر اور طلبہ طالبات کا سیمینار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔