جنرل حمید گل کے نام سے دشمنوں پر ہمیشہ خوف طاری رہا۔ ارشد تقی

Nazria Paksitan Tehrik

Nazria Paksitan Tehrik

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نظریہ پاکستان تحریک کے بانی و چیئر مین محمد ارشد تقی نے کہا ہے کہ جنرل حمید گل کی ملک کے دفاع کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں آئی ایس آئی چیف کی حیثیت سے افغانستان کی جنگ میں سپر پاور روس کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں ان کا کلیدی کردار تھا ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دشمنوں بالخصوص بھارت پر ان کے نام کا خوف طاری رہا ۔حمید گل کا انتقال ملک و قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادوں عبداللہ گل اور عمر گل سے اسلام آباد میں ان کی رہائس گاہ پر تعزیت کے موقع پر کیا انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل عوام کے دلوں میں بستے تھے اور بسے رہیں گے دریں اثناء محمد ارشد تقی نے جنرل حمید گل کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔