گھونگے بہرے بچوں کے لیئے ملکی اور غیرملکی ڈاکٹرز کی ٹیم مفت طبی کیمپ لگائے گی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) تھیلسمیا کیئر سینٹر اور سروسز اسکول کے تعاون سے بدین میں گھونگے اور بہرے بچوں کے لیئے ملکی اور غیرملکی ڈاکٹرز کی ٹیم مفت طبی کیمپ لگائے گی، تھیلسمیا کیئر سینٹر کے انچارج ڈاکٹر ھارون میمن اور سروسز اسکول کے پرنسپال مختیار احمد برڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 10نومبر کو صبح 9بجے گورنمنٹ سروسز اسکول میں لگائی جانے والی اس کیمپ میں ملکی اور غیر ملکی مشہور ڈاکٹرز معذور بچوں کامفت میں معائنہ کرینگے اور بچوں میں معلوماتی کتابیں بھی تقسیم کریں۔

لگائی جانے والے اس کیمپ میں گھونگے اور بہرے بچوں کے والدین کو بھی مدعوع کیا گی ہے جو ان ڈاکٹرز سے ملکر اپنے معذور بچوں کی صحتیابی کے لیئے مفید مشورے بھی حاصل کرینگے، پرنسپال مختیار احمد نے بتایا کہ گورنمنٹ سروسز اسکول اس وقت کچھ مسائل کا شکار ہے جس کے بارے میں بچوں کے والدین سے بھی مشورے لیئے جائیں گے اور اس اسکول کو اپ گریڈ کرنے لیئے باہر سے آنے والی ٹیم سے بات چیت ہوگی۔