ٹیکسلا کی خبریں 18/4/2016

Iftitah Taxila

Iftitah Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے مسلم لیگ ن علاقے میں خدمت کی سیاست کا نشان ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کا عزم ہے۔علاقے کی تعمیر وترقی میں فخر پوٹھوار چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہیحکومتی پالیسوں سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔

و زیراعظم میاںنواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے مسلم لیگ نے عملی کام کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ، چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ٹیکسلا کی عوام کو تعمیر و ترقی کے متعدد تحائف دئیے گے ہیں جن میں ریسکیو 1122اور واہ جنرل ہسپتال کے پراجکیٹ شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیہ ٹیکسلاوارڈنمبر 15 اور 16 میں 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی زکواة کمیٹی کے چیئرمین شیخ ساجد الرحمن، معاون خصوصی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان راجہ لطیف،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز خان پسوال، تحصیل صدر فیاض خان تنولی، کونسلر ملک عارف جمیل ، تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری زیشان قمر،شیخ ریاست علی، مسلم لیگ ن ٹیکسلا کے رہنما راجہ سرفراز اصغر ، سابق امیدورا برائے کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ راجہ شیراز اصغر ،خالد محمود دھماکہ، چوہدری صداقت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملک عمر فاروق نے کہا ٹیکسلا مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے ن لیگ ہی حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی علمبرار جماعت ہے عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے ، علاقے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے بلدیہ ٹیکسلا کے تمام وارڈذ میںترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ انھوں نے کہا مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کی ضامن جماعت ہے حلقہ عوام نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو ووٹ کی پرچی سے کامیاب بنا کر ان پر اعتماد کا اظہار کیا انشااللہ مشکل کی ہرگھڑی میں وہ مسلم لیگی ممبران کو اپنے ساتھ پا ئیں گے، مسلم لیگ ن معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انقلابی پالیساں سامنے لارہی ہے اور معاشرے کے عام آدمی کو ریلیف فراہمی کے لیے موجودہ حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا مسلم لیگ ن کے نومنتخب ممبر ان بلدیہ ٹیکسلا عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ، اور نو منتخب ممبران علاقے کی عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ، حلقے کی عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں پر جسقدر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشااللہ انکو مایوس نہیں کریں گے۔