واہ یونیورسٹی میں نئے تعمیر کردہ سیمینار ہال کا افتتاح

TAXILA

TAXILA

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے ) چیئرمین پی او ایف بورڈ اور چیئرمین بو ر ڈ آف گو رنرز یونیورسٹی آف واہ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمو د حیا ت، ہلال امتیاز (ملٹری) نے واہ یونیورسٹی میں نئے تعمیر کردہ سیمینار ہال کا افتتا ح کیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ پرو فیسر ڈا کٹر خلیق الر حما ن شا د ،پی او ایف کے اعلیٰ ا فسران اور یونیورسٹی کے اسا تذہ بھی اس مو قع پر مو جود تھے۔سیمینا ر ہا ل جدید صو تی اور بصری تکنیکی آلا ت سے لیس کیا گیا ہے ۔

اس میں 70 افرا د کی گنجا ئش ہے۔ سیمینار ہا ل ورکشا پس،سیمینا رز،کا نفرنسز اور لیکچرز کے انعقا د کے لئے استعما ل کیا جا ئے گا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے افتتاح کے بعد اس نو تعمیر بلڈنگ کا معا ئنہ کیا اور انھو ں نے یونیورسٹی کے بنیا دی ڈھا نچہ کو تر قی دینے کے حوا لے سے یونیورسٹی کی انتظا میہ کی کو ششوں اور وژن کی تعر یف کی۔ افتتا حی تقر یب کے بعد چیئرمین نے 6th بو ر ڈ آف گورنرز کی میٹنگ کی صدا رت بھی کی۔بو رڈ نے تعلیمی ،معا شی اور انتظا می حوا لے سے مختلف فیصلے کئے۔چیئرمین بو رڈ آ ف گورنرزنے یونیورسٹی کی تر قی کی رفتا ر کو سراہا۔انھو ں نے تعلیمی پر وگرا موں اوربنیا دی ڈھانچہ میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔