عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا

Dangal Song

Dangal Song

ممبئی (جیوڈیسک) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا، جس میں وہ ایک سخت گیر والد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان، مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو اپنی بیٹیوں کو پہلوانی میں گولڈ میڈل کے حصول کے لیے تربیت دیتے ہیں۔

اس گانے کو دیکھ کر بھی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عامر خان ایک والد کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کو پہلوان بنانے کے لیے سخت ٹریننگ دے رہے ہیں۔

گانے کی شروعات عامر خان کے ان جملوں سے ہوتی ہے، آج سے تم دونوں پہلوانوں کی زندگی گزارو گے۔ دنگل 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔