عامر خان نے فلم ’دنگل‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان کی آنے والی فلم ’دنگل‘ کا ان کے شائقین کو بڑی بے تابی سے انتظار ہے جس میں انہوں نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا ہے۔

عامر خان نے شائقین کی اس بے تابی کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’دنگل‘ کا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔

فلم ’دنگل‘ کی کہانی بھارتی پہلوان مہاویر پوگھٹ کی زندگی پر مبنی ہے جو کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔