عامر خان نے فلم دنگل کے لیے 15 کلو سے زائد وزن بڑھا لیا

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان نے فلم ’’ دنگل ‘‘ کے لیے 15 کلو سے زائد وزن بڑھا لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان فلم’دنگل‘ میں 55 سالہ ریسلر کا کردار نبھائیں گے اسی لیے انھوں نے اپنے وزن بڑھایا ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنی قدامت کی مناسبت سے تین سے چار کلو گرام وزن کو تیزی سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔

اس سے صحت پر کوئی خاص فرق پڑے گا لیکن 10 کلوسے زائد وزن بڑھانے کے لیے انھوں نے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کیا ہے جس سے جلد کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، دل کے دورے اور یہاں تک کہ موت بھی ہو سکتی ہے۔