عباسپور کی خبریں 20/4/2016

Abbaspur

Abbaspur

عباسپور (کامران ارشد) سید فرید شاہ مرحوم سابق وزیر مال کے بیٹے سید زوالفقار گیلانی ایڈووکیٹ امیدوار اسمبلی حلقہ نمبرا ایل اے سترہ پونچھ عباسپور نے گیلانی ہائوس عباسپور ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر جماعتی ٹکٹ کے لیے درخواست دے کر سارے بیک گرائونڈ سے تفصیلاً حلقہ نمبر ایک کی سیاسی اور جماعتی صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے ۔اور ان سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا جماعتی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے اگر میرٹ سے ہٹ کر برادری کو بنیاد بنا کر دیا گیا اور اس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو حلقہ ایل اے سترہ پونچھ ایک میں سیٹ کو نقصان ہو گا ۔تو اس کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر کی قیادت اور پارلیمانی کمیٹی مسلم لیگ (ن) پر عائد ہو گی ۔سید زوالفقار گیلانی ایڈووکیٹ امیدوار اسمبلی نے کہا کہ میرے والد سید محمد فرید شاہ گیلانی مرحوم سابق وزیر مال کے بعد حلقہ انتخاب میں میرٹ فالو نہیں کیا گیا ۔چھوٹے کام کرتے رہے لیکن کوئی بھی بڑا پراجیکٹ نہ بنایا گیا میرے والد سید فرید شاہ گیلانی سابق وزیر مال نے عباسپور سے براستہ چورہ گلی سڑک جو راولاکوٹ سے ملتی ہے ۔عباسپور براستہ چھاترہ تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سڑک عباسپور براستہ چفاڑ فاروڈ کہوٹہ سڑک عباسپور تا کھلی درمن تولی پیر سڑکیں تعمیر کروائی ہیں ۔اور ہمارے خاندان نے مثبت سیاست کی ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو چاہیے کہ اس مرتبہ میری اور میرے والد گرامی کی خدمات کی پیش نظر مسلم لیگ (ن) کا جماعتی ٹکٹ دیا جائے اور یہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے ہمارے نزدیک مسلم لیگ (ن) کا تقدس اور تشخص عزیزہے مسلم لیگ (ن) کے آٹھ امیدواران اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی سے جماعتی ٹکٹ کے لیے استدعا کی ہے کیونکہ ایل اے سترہ پونچھ ایک عباسپور کے اندر احساس مرحومی پیدا کیا گیا ہے ممبر اسمبلی جو ہم نے 2011ء میں منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجاتھا انہوں نے نہ سوائے احسا س مرحومی کے علاوہ کچھ بھی نہ کیا اور نہ کوئی بڑا پراجیکٹ بنا سکے عباسپور حلقہ نمبر ایک کے مسائل جوں کے توں ہیں پسند اور نا پسند کی بنیادوں پر کام کروائے گئے جس کے لیے حلقہ میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں حلقہ کے اندر آٹھ امیدواران اسمبلی نے درخواستیں دے رکھی ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کو چاہیے کہ وہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق میرٹ پر حلقہ نمبر ایک ایل اے سترہ کا جماعتی ٹکٹ سید فرید شاہ گیلانی کی سابقہ خدمات کے پیش نظر مجھے دیا جائے تو اس سے مسلم لیگ کے تقدس اور تشخص کو تقویت ملے گی اور حلقہ نمبر ایک کی یہ نشست جیت کر قیادت کو تحفے کے طور پر پیش کرینگے ۔پریس کانفرنس میں چوہدری شفیق آف کھلی درمن ،علی اصغر شاہ آف اندری ناڑ ،مختلف قبائل کے درجنوں لوگ موجود تھے ۔اس موقع پر سید ذولفقارگیلانی ایڈووکیٹ امیدواراسمبلی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ابتداء عباسپورمیں گیلانی ہاؤس میں رکھی گئی اس تقریب کے مہمان خصوصی راجہ فاروق حیدرتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباسپور (کامران ارشد) گرلز مڈل سکول مرچکوٹ کا رزلٹ پانچویں جماعت اور آٹھویں جماعت کا انتہائی ناقص تفصیلات کے مطابق گرلز مڈل سکول مرچکوٹ پانچ جماعت کل 12 طالبات میں سے صرف دو پاس جبکہ آٹھویں جماعت 16 میں سے صرف چار پاس ہوئی ہیں ۔محمد اکرم ماگر ے،محمد شریف ماگرے،تجمل حسین ماگرے،محمد نقیب ،محمد امجد ،محمد ریاض ،محمد عارف اور دیگر نے محکمہ ایجویکشن کے اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ مرچکوٹ گرلز ہائی سکول کا رزلٹ انتہائی ناقص آنے پر تحقیقات کی جائے کہ استائذہ بھاری بھرگم تنخوایں حاصل کرنے کے باجود بھی رزلٹ صفر کے برابر دئیے رہے ہیں ۔اِن کا کہنا تھا کہ سکول میں ایک پرائیویٹ ٹیچر رکھا کر ستم ظریفی یہ کے بچیوں سے 200 روپے ماہانہ وصول کیے جاتے رہے ۔مگر سال کے بعد رزلٹ پھر بھی صفر آیا ۔اُنھوں نے کہا کہ مرچکوٹ گرلز مڈل سکول میںہماری بچیاں سال بھر جانے کے بعد میں رزلٹ صفر دئیے رہی ہیں ماہانا دو سو روپے وصول کرنے کے بعد بھی رزلٹ صفر آنا ہمارے ساتھ ناانصافی ہے ۔اِس طرح ہماری بچیوں کا مستقبل تباہ برباد کیا جارہا ہے۔اُنھوں نے محکمہ ایجویکشن کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے اور اِس کی تحقیقات کی جائے کہ بچیاں سال بھر سکول جانے کے باجود بھی رزلٹ صفر دئیے رہی ہیں ۔اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباسپور (کامران ارشد) سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ نمبر ایک کے اندر 60 سالوں میں حلقہ نمبر ایک کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے حلقہ میں جو نمائندے منتخب ہوئے اُنھوں نے مسائل میںاضافہ کے سوا کچھ نہیں کیا اُنھوں نے کہا کہ ہم نے 2011 کے الیکشن میں ہارنے کے باوجود بھی حلقہ کے اندر جتنے کام کیے ہیں وہ جیتنے والے نہیں کر سکے ۔اُنھوں نے کہا کہ حلقہ نمبر ایک کے اندرنادرہ آفیس کا قیام،نمجر پُل ،مدار پور پُل ،گریٹرواٹرسپلائی سکیم ،اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کر کے حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جو لوگ آٹے کے ڈیلر تھے وہ آج پانچ پانچ ملز کے مالک ہیں اُنھوں نے سوا لوٹ ،گھسوٹ کی سیاست کرنے کے حلقہ کی عوام کو کچھ نہیں دیا ۔اُنھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں غازیوں کی جماعت ہے ۔جس نے ہر دور میں قربانی دی ہے اور ہر دور میں قربانی دیتی رہی گی ۔اُنھوں نے کہا جو خواب شہیدذوالفقار علی بھٹو اور بے نظربھٹو نے دیکھا تھا اُس کو تکمیل تک پی پی کے جیالے پہنچائیں گئے۔

کامران ارشد روولاکوٹ آزادکشمیر
فون نمبر 03328567202