عباس پور ہلیتھ سنٹر میں ممتاز صحافی کالم نگار کامران ارشد سدھن کا دورہ

Kamran Arshad

Kamran Arshad

عباس پور (نمائندہ خصوصی) عباس پور ہلیتھ سنٹر میں ممتاز صحافی کالم نگار کامران ارشد سدھن کا دورہ عوام نے شکایات کے ڈھیر لگا یا دیئے ہلیتھ سنٹر میں صرف چھ بیڈز اور ایک پرانا بوسیدہ اور ٹوٹا ہوا سٹریچر ادویات کی کمی عوام شدید پریشان تفصیلات کے مطابق عباس پور ہلیتھ سنٹر میں نے عوامی شکایات پر کامران ارشد سدھن نے دورہ کیا عوام نے کامران ارشد سدھن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عباس پور ہلیتھ سنٹر میں صرف چھ بیڈز اور ایک ٹوٹا ہوا سٹریچر ہے ادویات کا وہی 30 سالہ پرانا کوٹہ ہے جس کی وجہ سے اگرچند مریض ہلیتھ سنٹر میں آجائیں تو مرہم پٹی تک باہر سے لانی پڑ رہی ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ ادویات کی قلت اور مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑرہا ہے حکومتی نمائندوں سمیت تمام حلقے کے ذمہ داران اِس سے آگاہ ہیں مگرپھر بھی ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اُنھوں نے کہا کہ ہلیتھ سنٹر میں ابتدائی طبعی امداد تک موجود نہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اگر معمولی سی بھی چوٹ ہو تو فوری طور پر راولاکوٹ ،کوٹلی ،یا پھر راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے جہاں پر دھکوں کے سوا کچھ نہیں ملتا اُنھوں نے بلخصوص راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ عباس پور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کی عمارت کا کام شروع کر وایا جائے تاکہ کچھ ریلیف مل سکے۔

کامران ارشد سدھن نمائندہ جیوہ اردو راولاکوٹ آزادکشمیر فون نمبر 03328567202