ن لیگ کے گلوبٹوں نے پاکستان کے بعد عباس پور میں بھی الیکشن کے دوران عوام کا جینا محال کر دیا

Abbas Pur

Abbas Pur

عباس پور (نامہ نگار ) ن لیگ کے گلوبٹوں نے پاکستان کے بعد عباس پور میں بھی الیکشن کے دوران عوام کا جینا محال کر دیا تفیصلات کے مطابق محمد شکیل ولد محمد یعقوب رہائشی کوٹ محلہ حسین آباد نے اخباری نمائندوں کو اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ کہ عبدالقیوم ولد محمد دین اور محمد محمود نامی شخص نے الیکشن سے قبل ہی ایم،ایل،اے حلقہ نمبر ایک چوہدری محمد یاسین گلشن سے لاکھوں روپے کھا کر اب ہم زور ڈال رہے ہیں ۔

الیکشن میں ووٹ یاسین گلشن کو دیں اگر ووٹ نہ دے گے تو پینے کا پانی ،راستے اور نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دئے رہے ہیں اُنھوں نے کہا اگر ہمارے خاندان میں سے کسی کو بھی کچھ ہوتا ہے تو ذمہ داران یہ لوگ ہونگے اُنھوں نے ہماری ناک میں دم کر کے رکھا ہے اُنھوں نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس کا فوری طورپر نوٹس لیا جائے اور ہمیں ہمارا بنیادی حق دلوایا جائے تاکہ ہم اپنے پسند کے اور اہل نمائندہ کو ووٹ ڈال سکیں ۔