سنی حنفی دارالعلوم عباس پور پونچھ آزاد کشمیر سالانہ 45 واں جلسہ مورخہ 12/13 مئی بروز جمعرات ،جمعہ منعقد ہو گا

news abbaspur

news abbaspur

عباس پور (نامہ نگار) سنی حنفی دارالعلوم عباس پور پونچھ آزاد کشمیر سالانہ 45 واں جلسہ مورخہ 12/13 مئی بروز جمعرات ،جمعہ منعقد ہو گا۔جس میں آزادکشمیر و پاکستان کے جلیل القدر شخصیات علماء ،ترجمان مسلک ضا حضرت علامہ مولانامحمد نواز بشیر جلالی چیئر مین تحریک تحفظ اسلام سربراہ جامعہ جلالیہ مظہرالاسلام ،مہتاب طریقت آفتاب شریعت حضرت علامہ پیر غلام محی الدین سلطان آستانہ عالیہ مورگاہ شریف فخر خواجگان نقشبند ،شرکت فرمائیں گئے ۔اس عظیم الشان سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی سرپرستی وقیادت مفتی کشمیر حضرت مولانا مفتی محمد حسین چشتی بانی مہتتم ادارہ ہذا مرکزی صدر جماعت اہلسنت آزاد کشمیر فرمائیں گئے۔

جمعرات کو ترجمان مسلک رضا حضرت علامہ مولانامحمد نواز بشیر جلالی چیئر مین تحریک تحفظ اسلام سربراہ جامعہ جلالیہ مظہرالاسلام کا خطاب ہو گا جبکہ جمعہ کے روز مہتاب طریقت آفتاب شریعت حضرت علامہ پیر غلام محی الدین سلطان آستانہ عالیہ مورگاہ شریف فخر خواجگان نقشبند کا خطاب ہو گا۔دو روزہ مشائخ عظام پیر سید حسین شاہ گیلانی ،پیر سید سعید شاہ بخاری ،پیر سرفرازشاہ ،سید عابد حسین شاہ گیلانی ،امتیاز حسین شاہ گیلانی ،تصدق حسین شاہ گیلانی ،حضرت علامہ مولانا محمد عالم رضوی ،علامہ مولانا حیات خان ،حضرت مولانا محمد حنیف ،حضرت مولانا وحید احمد قادری ،شرکت کریں گئے جبکہ دوسری جانب جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیںحضرت مولانا محمد حسین چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کے حوالے سے تمام طر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں مہمان علماء اکرام کا
استقبال کیا جائے گا۔اور آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ۔