عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔1450 گرام چرس اور 02عدد پسٹل 30بور برآمد،ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران گشت ملزم افتخار احمد ولد خدار بخش قوم اعوان سکنہ جھگیال پنڈدادنخان سے 200گرام چرس،محبوب حسین ایس ?آئی نے دوران گشت ملزم اصغر مسیح ولد سراج مسیح سکنہ غریبوال حال کھیوڑہ سے 1100گرام چرس،مشتاق حسین اے ایس ?آئی نے دوران گشت ملزم جمیل مسیح ولد نذیر مسیح سکنہ دھوبی گھاٹ کھیوڑہ سے 150گرام چرس تھانہ للہ کے منظور حسین اے ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر102/17بجرم324/34ت پ تھانہ لِلہ میں ملزم برریمانڈ جسمانی عدنان خالد ولد خالد محمود قوم مغل سکنہ لِلہ بھرانہ تحصیل پنڈدادنخان سے پسٹل 30بورتھانہ چوٹالہ کے محمد ادیس اے ایس ?آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 241/17بجرم324/109/337Fiت پ تھانہ چوٹالہ میں ملزم برریمانڈ جسمانی محمد طیب ولد محمد ایوب سکنہ نئی آبادی میر پور داخلی خوردسے پسٹل 30بو ر برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدما ت درج کر لیے۔