عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر محکمہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر محکمہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں 1)تھانہ دینہ کے امتیاز حسین شاہ ایس آئی/این آئی یو نے ضمن تفتیش مقدمہ نمبر45/18بجرم9ـC CNSA تھانہ دینہ میں ملزم گرفتار شدہ اویس خالد ولد خالد محمود قوم راجپوت سکنہ محلہ آزاد شاہ دینہ سے دوران انٹیرگیشن 1800گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ 

2)تھانہ پنڈدادنخان کے مظہر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم اسرار حسین عرف ڈھولکی ولد منظور حسین سکنہ محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان سے 210گرام چرس آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج 
1)تھانہ دینہ کے محمد ریاض اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ 28/18بجرم324/148/149ت پ تھانہ دینہ میں ملزم برریمانڈ جسمانی نبیل پارس ولد ظفر اقبال قوم مرزا سکنہ اسٹیشن محلہ دینہ سے پسٹل 30بور معہ2ضر ب روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج
1)تھانہ صدر کے طارق محمود ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی محمد اسلم ولد محمد یوسف قوم آرائیں سکنہ پاکپتن جو کہ ٹینٹ کی دوکان ازان غلام مصطفٰے ولد محمد اسحاق قوم جٹ سکنہ جادہ پر بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھا۔ہر دو نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں کوئی اندراج کروایا ہے۔جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

2)تھانہ دینہ کے مطلوب حسین اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمیان محمد حنیف ولد محمد صدیق، شمیر احمد ولد حاجی امام بخش سکنائے ملتان، دفتر خان ولد ولائیت خان سکنہ کرک،محمد ارشد ولد محمد یتیم سکنہ کالا ڈھب آزاد کشمیر،محمد تحسین ولد شیر خان سکنہ سیالکوٹ جو کہ ہوٹل ازان محمد افضل ولد غلام نبی سکنہ ڈہوک شرف دین میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھے۔مذکوران نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں کوئی اندراج کروایا ہے۔جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

3)تھانہ چوٹالہ کے صداقت علی ٹی/اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی محمد عالم ولد محمد دین قوم باجوہ جٹ سکنہ چک جھمرہ ضلع فیصل آباد جو کہ مکان ازان راجہ ذیشان الیاس ولد محمد الیاس سکنہ جنگو رڑیالہ میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھا۔ ہر دو کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں کوئی اندراج کروایا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

گدا گری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج 
1)تھانہ سٹی کے علی اکبر شاہ ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی میاں خان ولد فضل الٰہی قوم راجپوت سکنہ چک جانی تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات جو کہ عام لوگوں کو تنگ کر کے گدا گری کر کے پیسے حاصل کر رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔