عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائی

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات
جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا۔جن کے قبضہ سے 300 گرام چرس اور 2عدد رائفل 12بور ڈبل بیرل معہ 5عدد کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی پر مقدمہ درج۔تھانہ پنڈدادنخان کے محمد اسلم اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال منشیات فروشاں/ بدرویہ گان ملزم فیض سلطان ولد نذر حسین قوم راجپوت سکنہ محلہ کریم پورہ کھیوڑہ سے 300گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج۔تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مظہر حسین ولد ذوالفقار حسین سکنہ طور سے بندوق 12بور ڈبل بیرل معہ 3عدد کارتوس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ چوٹالہ کے صداقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم کاظم سید ولد سید احمد قوم جٹ سکنہ طور سے بندوق 12بور ڈبل بیرل معہ2عدد کارتوس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔