پیرمحل کی خبریں 12/10/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) قبضہ مافیا، عوام کے جان مال کے دشمن ان کے خلاف کاروائی کرکے رقبہ سرکاری کو واگذار کروائیں گے محصولات کی وصولی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے مالیہ آبیانہ اور زرعی ٹیکس ہائے کی وصولی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں ان خیالا ت کا اظہار محمد خالداسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل پیرمحل کا چارج سنبھالنے پر تحصیل میں قبضہ مافیا اور تحصیل کے سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی پر اپنے لاتحہ عمل سے صحافیوں کو آگاہی دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل میں 364ملین روپے سے پیرمحل میں سنٹرل آف ایکسی لینسی سکول کی جلد تعمیر کومکمل کرکے تحصیل پیرمحل میں ایجوکیشن میں انقلاب لائیں گے تحصیل پیرمحل میں جاری کروڑوں روپے کے عوامی منصوبہ جات کو جلدشفاف طریقہ سے تکمیل کروائیں گے تحصیل بھر میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے قبضہ گروپوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ،محکمہ ہیلتھ اور محکمہ ایجوکیشن ، محکمہ مال، لینڈ ریکارڈ سمیت عوامی نوعیت کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو عوامی خدمت کاپابند بناتے ہوئے محکمانہ فرائض کے دوران غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے کسی بھی قسم کی غفلت کار سرکارمیں معاونت سے کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہوگی انہوںنے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے ہر اس شخص کے خلاف کاروائی ہوگی جو اپنے فرائض سے پہلوتہی کرے گا

پیرمحل ( نامہ نگار ) سینئر ہیڈماسٹر کا ذاتی قانون ، سکول میں کنٹین نہ کھانے پینے کا انتظام، ہزار وں طلبہ سینکڑوں اساتذہ اور سکول سٹاف ، مسلسل 8گھنٹے سکول میں محصور ، طلبہ اساتذہ کا بھوک پیاس سے برا حال، والدین کو سکول میں جانے پر پابندی والدین اساتذہ کا احتجاج ، سینئر ہیڈماسٹر کا قبلہ درست کیاجائے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل 2400طلبہ جبکہ ایک سو کے قریب اساتذہ اور سکول سٹاف موجود ہے سینئر ہیڈماسٹر جماعت علی ملٰہی نے سکول گیٹ پر کیمرے لگاکر سکول اوقات میں صبح 8بجے سے دوپہر دوبجے تک طلبہ اور اساتذہ اور ان کے والدین پر سکول میں آنے جانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے سکول میں ہزاروں طلبہ اور سینکڑوں اساتذہ سٹاف کے لیے کوئی کنٹین یا کھانے پینے کی اشیاء کا بندوبست نہ ہونے کے باعث مسلسل 8گھنٹے طلبہ اساتذہ کا بھوک پیاس سے برا حال ہوجاتاہے جبکہ طلبہ کے والدین کو اپنے بچوں کے داخلہ فارم اور دیگر امور کے لیے سکول اوقات میں داخل نہ ہونے کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے سکول کے گیٹ چوکیداروں کا کہنا ہے کہ سینئر ہیڈماسٹر نے ہر قسم کے افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سکول کے اندر پہلے کنٹین اور ریسٹ ٹائم میں کھانے پینے کی ریڑھیاں داخل کی جاتی تھیں جس کا روزانہ ہزاروں روپے کرایہ وصول کیاجاتا تھا چند دنوں سے شکایت پر سکول میں ریڑھیوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کرکے شکایت لگانے کی پاداش میں اساتذہ اور طلبہ کو تفریح ٹائم میں بھی سکول سے باہر نکلنے اورکھانے پینے کی اشیاء پر مکمل پابندی عائد ہے جس سے نہ صرف اساتذہ بھوک پیاس کے باعث بچوں کو تعلیم دینے سے قاصر ہے بلکہ ہزاروں معصوم بچے بھوک پیاس سے سخت پریشانی میں مبتلا ہے والدین کاکہنا ہے کہ بچوں کو بھوک پیاس سے سخت کمزوری کے باعث ہمارے بچے تعلیم سے باغی ہورہے ہیں محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ممبر سکول کونسل نے اساتذہ اور بچوں کو سکول میں محصور کرکے بھوک اور پیاس میں مبتلا کرنے پرسینئر ہیڈماسٹر جماعت علی ملہٰی سے بات کی تو انہوںنے اس کو سکول پالیسی کا حصہ قرار دیا والدین اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اے سی پیرمحل سے فی الفور اساتذہ طلبہ سٹاف کو تفریح ٹائم میں ریفریشمنٹ کرنے کا اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سکول میں معیار ی اشیاء پر مشتمل فی الفو رکنٹین بنوانے کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور گھر کے باہر سے کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی امد اد علی نوری ولد علی احمد کی موٹرسائیکل نمبرTSL-16-5151قسم ہنڈا 70CD ماڈل2016 ء انجن نمبر 8373627چیسز نمبرJG834153 مالیت 60ہزار روپے جوکہ گھر کے باہر کھڑی کی تھی جس کو نامعلوم چوری چوری کرکے لے گئے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ظالم جاگیرداروں،وڈیروں،سرمایہ داروں نے پاکستان کو پسماندگیوں کا شکار کردیا تبدیلی اور انقلاب کا ایک ہی راستہ ہے عوام سانپوں کو دودھ پلا کر انہیں اژدھا نہ بنائیں بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں محرومیوں کا شکار کرنے والے ابن الوقت حکمرانوں کا محاسبہ کریں ا ن خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 89نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران قومی ا داروں پرضرب لگانے کی آڑ میں پاکستان سے انتقام لے رہے ہیں۔ان کا غروراورجنون انہیں اس موڑپرلے آیا ہے جہاں ان کے آگے کھائی اورپیچھے کنواں ہے ایسی جمہوریت جس میں نہ کوئی قانون نہ انسانیت ہے غریب سفید پوش طبقہ غریب تر ہوتا جارہا ہے اقوام عالم میں پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسوں کے باعث تنہا ہوگیا ہے کرپشن اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے ملک کو خانہ جنگی افراتفری میں ڈال کر ملک وقوم کو بحرانوں کا شکار کیے ہوئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اتنے قرضے اتنی کرپشن کبھی سامنے نہیں ریاست کی سا لمیت اورجمہوریت کی بقاء کیلئے ملک میں ایماندار اوراہل قیادت ناگزیر ہیں مگرناسمجھ حکمران یہ بات سمجھنے کیلئے تیارنہیں ہیں۔جوپارلیمنٹ عوام کے اعتماد سے محروم ہوجائے اس کاہونانہ ہوناکوئی اہمیت نہیں رکھتان لیگ والے جوسوچ رہے ہیں وہ ہرگز نہیں ہوگا،پاکستان میں فردواحد کی مرضی نہیں چلے گی اب وہی ہوگاجو اٹھارہ کروڑ عوام متفقہ طورپرفیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جوحکمران عدلیہ کے فیصلے نہیں مانتے قوم اقتدارکے ایوانوں میں ان کاوجود برداشت نہیں کرے گی۔پاکستان کی عدلیہ حکمرانوں کی طرح جانبدارنہیں ہے نااہل حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج وطن عزیزمیں دہشت گردی کے نام پر قتل عام جاری ہے حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کی خاطرملک قوم کوبحرانوں کا شکار کردیا ناہل حکمرانوں نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میںسوائے اپنی عیاشی اور شاہانہ اندازحکمرانی کے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے قوم کو بحرانوں کے بھنور میں پھنسا کر رکھ دیاصرف تقریروں، وعدوں اور دعوئوں کے ذریعے سیاست کرنے کا دور جا چکا ہے۔ عوام حقیقت آشنا ہوچکے ہیںپاکستان کے عوام کسی بھی پرانے شکاری کے نئے جال کے چنگل میں نہیں پھنسیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک میں پاکستان کے اصل مقاصد کی تکمیل کردی جاتی تو آج ملک بحرانوں میں مبتلا نہ ہوتا۔ حکومت نے اہم قومی اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا کر عوام سے سہولتیں چھین رکھی ہیں ملک و قوم کی بقائ، سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے نوجوان منظم ہوکر کام کریں تو کوئی مسئلہ نہیں افسوس آج پارلیمنٹ محب وطن لوگوں سے خالی ہے ہر کوئی شہہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کے چکرمیں کرپشن کو کھلی چھٹی دیے ہوئے ہیں