عبدالغفور حیدری کا ڈپیٹی چیرمین آف سینیٹ منتخب ہونا خوش آیند ہے، مفتی محمد نعیم

Karachi

Karachi

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے رضا ربانی کے چیرمین سنیٹ اور مولانا عبدالغفور حیدری کے ڈپٹی چیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مولانا عبدالغفور کا ڈپٹی سینٹ منتخب ہونا مذہبی طبقے کیلئے خوش آیند ہے امید کرتے ہیں وہ اپنے عہدے میں رہ کرملک وملت کے خلاف ہونے والی سازشوں کا سدباب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ایک طرف ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں تو دوسری جانب دہشت گردی کو مذہبی طبقے سے جوڑ کر مذہبی طبقے کا گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے میں پارلیمنٹ کے اندر موجود علماء اور مذہبی طبقے کی ذمہداری بنتی ہے کہ وہ ارباب اقتدار کو ایسے اقدامات سے باز رہنے کی تنبہ کریں جن سے ملک کوملت میں انتشار پیدا ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ قادیانی سمیت دیگر لابیاں ملک کو سیکولر بنانے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں اور توہین رسالت کے قانون کے خلاف سازشیں کرکے ملک سے اسلامی تشخص کو چھینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ان کا سدباب کرنا علماء کرام اور مذہبی طبقے کی اولین ذمہداری ہے۔