عبدالحفیظ علوی القادری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Condolences

Condolences

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے خلیفہ عبدالحفیظ علوی القادری کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، مرحومہ کا نماز جنازہ جیلانی مسجد گلشن اقبال اور تدفین مقامی قبرستان میں انجام دی گئی۔

رحلت پر حلقہ علویہ القادریہ کے خلفاء اکرام ،مریدین اور عمائدین شہر نے عبدالحفیظ علوی القادری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے دعائے مغفرت کی ہے دریں اثناء علامہ غلام غوث گولڑوی ،ڈاکٹر رشید زمان ،سید حیدر عباس رضوی ،پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر ذبیر خان ،سکندر مغل ،تحریک انصاف علماء ونگ کراچی کے صدر خالد عمران ،خلیفہ دربار عالیہ موہڑہ شریف کوہ مری صابر زمان ،رزاق سنگھی اور دیگر نے عبدالحفیظ علوی القادری سے اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعاء کی ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

جاری کردہ:۔ سیکریٹری نشرو اشاعت