عبد الرشید غازی قتل کیس ، مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

Musharaf

Musharaf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیںگرفتار کر کے 16 مارچ کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم سنایا ہے۔

غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالت نے مشرف کے دو کی ضمانتیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ پرویز مشرف کی جانب سے طبی بنیادوں پر عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔

پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہےکہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ پرویز مشرف غازی عبدالرشید قتل کیس میں 55 سماعتوں کی دوران ایک مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر انکے خلاف چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔