غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف اشتہاری قرار

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے ان کی زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی عدم پیشی پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 25 جون کو ہوگی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر 14 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مدعی کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ ملزم ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود بیرون ملک فرار ہوا جب کہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ان کا موکل حکومت کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لیے گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔