غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس کے ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بیان قلمبند کرانے کیلئے آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی ، سیکرٹری داخلہ کی طرف سے سیکشن افسر ای سی ایل وقار مسعود اور آئی جی اسلام آباد کی طرف سے اظہر شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ساڑھے 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

عدالت قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے گی ۔ عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔