عبدالستار ایدھی ہمارا سرمایہ ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سجاد تنولی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی، سید ولی المکی، شعیب حسن زئی، علامہ نورالرحمن رحمانی نے اپنے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی ہمارا سرمایہ ہیں اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

عبدالستار ایدھی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا وہ خدمت کا ایک روشن باب ہیں جس کی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے تاحیات بلاامتیاز رنگ ونسل مذہب فرقہ صرف انسانیت کی خدمت جاری رکھی خدمت کے جذبے کو بلا تفریق لیکر آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ نوبل کا ایدھی سے زیادہ کو ئی حقدار نہیں ،عبدالستار ایدھی کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا فخر تھے ،ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ،اُن کو عظیم انسانی خدمت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی کے انتقال سے جو خلا پیدا ہواہے وہ کبھی پُرنہیں ہوسکے گا ۔ لیکن عبدالستار ایدھی خدمت کی جو مثال قائم کرکے گئے ہیں ہم اُمید کرتے ہیں کہ آنے والی نسل اس کو جاری رکھے گی اور عبدالستار ایدھی کا سفر رہتی دنیا تک جاری رہے گا۔

پاکستانی قوم اپنے سچے انسان دوست سپوت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔