عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی شخصیت اور انکی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، نجم شاہ

Abdul Sattar Edhi Tribute Meeting

Abdul Sattar Edhi Tribute Meeting

کراچی : اپنا سہارا ویلفیئر سوسائٹی کا ایک تعزیتی اجلاس عبدالستار ایدھی (مرحوم ) کی یاد میں منقعد ہوا ، اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے چیر مین نجم شاہ نے کی اجلاس میں صدر منسوب حسین درانی ، وائس چیر مین محمد احمر ، محمد ناصر ، منظور حسین چشتی ، سحر تیمور قریشی ، کے علاوہ ورکرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین نجم شاہ نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات اور شخصیت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس موقع پر صدر منسوب حسین درانی ، نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی ہلاکت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے ۔ جو کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔

انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم انکی سماجی خدمت کی قدر کرتے ہوئے ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر ایدھی صاحب کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔