عبدالستار ایدھی غریبوں کی غم گساری کرنیوالے انسان دوست تھے۔ ڈاکٹرغازی شاہدرضا علوی

Gazi Raza Alvi

Gazi Raza Alvi

لاہور: عبدالستار ایدھی غریبوں کی غم گساری کرنیوالے عظیم انسان دوست اورمسیحا صفت انسان تھے وہ پاکستان کاایسااثاثہ تھے جسے صدیوں یادرکھاجائیگا۔

ان خیالات کااظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی)کے بانی وچیئرمین ڈاکٹرغازی شاہدرضا علوی نے عبدالستار ایدھی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایدھی جیسی شخصیات صدیوں بعدپیدا ہوتی ہیں اورانہوںنے غریبوں، حاجت مندوں اورلاوارثوں کی اپنوں کی طرح خدمت کرکے لازوال مثالیں قائم کیں عبدالستارایدھی بلاشبہ ایسے انسان تھے جن کی تقلید ہرشخص کوکرنی چاہیے انہوںنے بلاامتیاز وتفریق ہرشخص کی خدمت کی اوروفات کے وقت اپنی آنکھیں عطیہ کرکے دوسروں کوروشنیاں فراہم کرکے خود کوامرکرلیا انہوں نے کہاکہ عبدالستارایدھی نوبل انعام کے حق دار ہیں۔

ڈاکٹرغازی شاہدرضا علوی نے کہاکہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کورہتی دنیاتک یادرکھاجائیگا اورانہوںنے انسانیت کی خدمت کی جومثال قائم کی ہے اسے فخریہ طورپریادرکھاجائیگا ایدھی صاحب ہمارے لئے خدمت انسانیت کی جومثال چھوڑ گئے ہیں ہم اس پرعمل کرکے انہیں حقیقی خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں عبدالستارایدھی تاقیامت جاویداں رہیں گے۔