مولانا عبدالستار ایدھی کی یاد میں یاد گاری شوٹنگ بال میچ 17 جولائی کو کورنگی میں منعقد ہو گا

Abdul Sattar Adhi

Abdul Sattar Adhi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن با با ئے خدمت مولانا عبدالستار ایدھی کی یاد میں ایک شوٹنگ بال میچ مورخہ 17 جولائی 2016ء بروز اتوار شام 7 بجے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی منعقد کرے گی۔

اس یادگاری میچ میں شوٹنگ بال کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے اس میچ کے مہمان خصوصی کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ہونگے یہ اعلان عبدالستار ایدھی یادگاری شوٹنگ بال میچ کے آرگنائزر اور بلدیہ کورنگی محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد نے کیا انہوں نے کہا کہ اس یادگاری میچ میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی اور کھیل سے وابستی شخصیات شرکت کرینگے اس موقع پر عبدالستار ایدھی کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت اور ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاء کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

جاری کردہ ۔سیکریٹری اطلاعات