عبدالستار ایدھی یادگاری شوٹنگ بال میچ بلقیس ایدھی الیون نے اپنے نام کر لیا

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم نے کہا کہ مولانا عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں ایدھی انسانیت کے مسیحا، خدمت کے پیکر اور پاکستان کا فخر تھے ملک میں بے سہارا اور لاچار افراد کے لئے ایدھی با پ کی حیثیت رکھتے تھے عبدالستار ایدھی کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا قوم ہمیشہ عبدالستار ایدھی کو اپنی دعائوں میں یاد کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار محمد نسیم نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی یاد میںواحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں منعقد ہ میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،ڈسٹرکٹ ایسٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر افسرار احمد ،شمیم قریشی ،اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ ایدھی کے مشن کو فروغ دیکر ملک کو خوشحال بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے ایدھی مشن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،غلام محمد نے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے عبدالستار ایدھی کو ہمیشہ زندہ رکھا جائیگا۔

بعد ازاں مولانا عبدالستار ایدھی کو شوٹنگ بال کھلاڑیوں اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا اور ایدھی کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ۔قبل ازیں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی یادگاری میچ بلقیس ایدھی الیون نے فیصل ایدھی الیون کو 2-1سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔بلقیس ایدھی الیون کی جانب سے اویس السلام ،ملک ناصر ،رضوان احمد اور اقبال نے جہاں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا وہیں فیصل ایدھی الیون کے یار محمد ،ریاض ،محمد اسماعیل ،خالد اور اختر نے بھی عمدہ کھیل کا مطاہرہ کیا اس موقع پر شوٹنگ بال کورٹ میں موجود سینکڑوں شائقین نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر بھر پور داد دی۔

یاد گاری میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیااس موقع پر مہمان خصوصی کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم نے یادگاری میچ کی فاتح ٹیم بلقیس ایدھی الیون کے کپتان کو ٹرافی پیش کی۔
جاری کردہ ۔سیکریٹری اطلاعات
کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن