عبدالواحد آریسر نے سندھیوں کے حقوق کیلئے بہت کام کیا :الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین اور معروف دانشور عبد الواحد آریسر کے انتقال پراظہار افسوس۔

ان کا کہنا ہے کہ عبد الواحد آریسر نے سندھ دھرتی کے مفادات کا سودا نہیں کیا اور ہمیشہ اصولوں پر ڈٹے رہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین اور معروف دانشور اور قلمکار عبد الواحد آریسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے صوبہ سندھ اور صوبے کے غریب و مظلوم سندھیوں کے حقوق کیلئے عبد الواحد آریسر کی جدوجہد کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالواحد آریسر نے سندھ دھرتی کے مفادات کا سودا نہیں کیا اور ہمیشہ اصولوں پر ڈٹے رہے اور وہ عملی طور پر سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے کوشاں رہے۔