عبد اللہ ندیم کا شعری مجموعہ ”گوہر آبدار” کی اشاعت

نظام آباد (عبدالعزیز سہیل) ڈاکٹر عزیز سہیل معتمدادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب نظام آباد کے نوجوان شاعر عبداللہ ندیم(عرف اقبال )فرزند مولوی محمد عبدالغفار صاحب مرحوم قائد جماعت اسلامی نظام آباد ۔و شاگرد ِخاص اقبال متینمرحوم (ممتاز شاعر و افسانہ نگار) کا پہلا شعری مجموعہ کلام”گوہر آبدار ”جو حمد ،نعت اور غزلیات پر مشتمل ہے اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے تعاون سے شائع ہوا ہوکر منظر عام پر آچکا ہے۔

جس کا عنقریب رسم اجراء انجام دیا جائیگا۔اس شعری مجموعہ کی اشاعت ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس دہلی سے عمل میں آئی ہے۔ اس شعری مجموعہ کاپیش لفظ ممتاز مشق شاعر جناب رحمن جامی(حیدرآبا) نے لکھاہے۔

اس شعری مجموعہ میںعبداللہ ندیم کی شاعری و فن پر ممتاز شاعر و نقاد ڈاکٹر روف خیر(حیدرآباد)، ممتاز شاعرو مدیر گونج نظام آباد جناب جمیل نظام آبادی ،و ڈاکٹر عزیز سہیل کی قیمتی آراء شامل ہیں ۔ جو ہدی ٰ بک ڈپو حیدرآباد یا ایجوکشنل بک ہاوس نئی دہلی پر دستیاب ہے۔عنقریب نظام آباد میں رسم اجراء انجام دی جائیگی۔

Gouher e Aabdaar

Gouher e Aabdaar