ابھیشیک نے بھری محفل میں حسن کی ملکہ کا ہاتھ جھٹک دیا

Abhishek  and  Aishwarya

Abhishek and Aishwarya

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ٹوٹتی جوڑیوں کا اثر بچن فیملی پر بھی نظر آنے لگا۔ سپر اسٹاروں سے جھلملاتی ایک شام میں ابھیشک اور ایشوریا بجھے بجھے نظر آئے۔

جوڑی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے تقریب میں انٹر تو ہوئی لیکن جلد ہی ابھیشک نے ایش کا ہاتھ جھٹک دیا۔ یہی نہیں بچن فیملی کے اس راجکمار نے حسن کی ملکہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے بھی انکار کر دیا۔

صحافیوں کی پرزور اپیل پر ابھیشک ایشوریا رائے کے ساتھ کھڑے تو ہوئے لیکن جلد ہی چلتے بنے اور ایشوریا رائے تکتی رہ گئیں۔ پھیکی مسکراہٹ چہرے پر سجائے ایشوریا بات چھپانے کی کوشش کرتی رہیں تاہم پتی دیو کے آف موڈ نے سب کو کچھ تو گڑ بڑ ہے کا اشارہ دے دیا۔