عابد حسین قادری سعیدی کی زیر صدارت رمضان المبارک یونٹ یونین کونسل نمبر 200 میں محافل پاک منعقد ہونگی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (پ ر) عابد حسین قادری سعیدی کی زیر صدارت رمضان المبارک یونٹ یونین کونسل نمبر 200 میں محافل پاک منعقد ہونگی ،نور الہدیٰ فائونڈیشن یونٹ نمبر یونین کونسل 200 کے تحت پہلی محفل پاک انیس جون بعدنماز عصر سخی سرور آباد میں ہو گی ،جس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوگا ،ثناء خوانی ہوگی اور خصوصی خطاب صاحبزادہ قاری عبد القیوم سعیدی کرینگے ،ذکر پاک ہوگا۔

خصوصی دعا پروفیسر ذوالفقار علی کرینگے ،عابد حسین قادری زون انچارج کے مطابق رمضان شریف کے بابرکت مہینہ کیلئے محافل پاک کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ہر جمعتہ المبارک کو نور الہدیٰ فائونڈیشن یونٹ یونین کونسل نمبر 200 بعدنماز عصر مرحلہ وار سخی سرور آباد ،شمس آباد،اظہر ٹائون ،سفیان ٹائون اور امداد ٹائون میں محافل ہونگی ،اور رمضان شریف کے حوالے سے خصوصی خطاب کااہتمام ہو گا اور افطاری کا بھی انتظام ہو گا۔