ایم این اے عابد رضا نے کوٹلہ ارب علی خاں میں دیوار مہربانی کا افتتاح کر دیا

Opening

Opening

کوٹلہ ارب علی خاں : ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ایم این اے عابد رضا نے کوٹلہ ارب علی خاں میں دیوار مہربانی کا افتتاح کر دیا۔ دیوار مہربانی تعمیر کرنے پر چوہدری شفقات عدالت کو خراج تحسین پیش کیا۔ افتتاح کے موقع پر ان کے ساتھ چئیرمین یوسی کوٹلہ چوہدری محمد علی تنویر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، نائب تحصیلدار خادم حسین،محمد اسلم خان کھاریاں، چوہدری نبی احمداور چوہدری ضیغم سجاد سعیدبھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی سی او گجرات کا کہنا تھاکہ یہ ایک بہت احسن اقدام ہے جس سے غریب لوگوں کے پہننے کے کپڑے مفت مہیا کیے جائیں گے۔کوٹلہ کے با شعورشہریوں نے اتنا احسن اقدام کیاہے جوکہ قابل صد تحسین ہے۔

کچھ لوگ اس مہنگائی کے دور میں چیزیںنہیں خرید سکتے لہذٰا ان کو اس پلیٹ فارم سے مفت سہولت ملے گی۔ایم این اے چوہدری عابد رضا کا کہنا تھا کہ کمیونٹی مل کر اپنے گھرسے فالتو کپڑے یہاں لٹکا جایا کرے گی تاکہ وہ کسی کے کام آسکیں۔