عابد شیر علی نے آصف زرداری کو پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ قرار دے دیا

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں و فاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے فیسکو ہیڈ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

مخالفین نے پہلے کہا بہت اچھا فیصلہ ہے ،اب تکلیف ہے،سندھ میں جتنی بھی جے آئی ٹیز بنیں اس میں آصف زرداری کا نام آیا،آصف زرداری تمام برائیوں کی جڑ ہے،اسکا ٹرائل بھی ملٹری کورٹس میں ہونا چاہیے۔

اعتزاز احسن نے انٹیلی جنس ادارے پر تہمت لگائی،پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے تباہ کر دئیے جائیں۔

ذوالفقار مرزا کے انکشافات پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے،آصف زرداری سینماؤں میں ٹکٹیں بیچا کرتے تھے۔

عابد شیر علی نے شرجیل میمن کو آصف زرداری کا فرنٹ مین قرار دیدیا،انہوں نے کہا ایان علی کے پکڑے جانے پر پیپلز پارٹی کو مروڑ اٹھتے ہیں۔

سندھ کے عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا،نوازشریف کبھی ملک سے فرار نہیں ہوئے جیسے آپ 3 سال کیلئے فرار ہوئے، سرے محل میں پاکستان کے غریب عوام کے پیسے لگائے گئے،آصف زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ سے مسٹر تھاؤزنڈ پرسنٹ بن گئے۔

اختلافی نوٹ لکھنے والوں اور جے آئی ٹی بنانے والوں کے فیصلے کو تسلیم کیا پاناما کیس میں عمران خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا،عمران خان چند دن پہلے آصف زرداری کو برابھلا کہتے تھے،عمران خان اب آصف زرداری کے ساتھ مل گئے ہیں۔

شیخ رشید کے لیے کہتا ہوں مر گیا مردود نہ فاتحہ نہ درود ،شیدا ٹلی کی سیاست ختم ہو گئی ہے،قانون اور ن کا جنازہ نکالنے والے کا اپنا جنازہ نکل گیا۔