ابرار الحق کے چیرٹی پروگرام کو کامیاب بنانے میں opp پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی مشکور ہے۔ خان مشاہد

Mushahid Khan

Mushahid Khan

ویانا (اکرم باجوہ) opp آسٹریا کے صدر خان مشاہد نے ویانا جنگ کو اپنا ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریا میں ابرارالحق کے چیرٹی پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی بل خصوص ویانا اور سالزبرگ میں جوش و جذبہ قابل دید تھا پروگرام کو کامیاب بنانے میں او پی پی ویانا اور سالزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی مشکور ہے آو پی پی کی بنیاد 2014 کو سوئٹزرلینڈ میں جان خان نے رکھی اور اس وقت 5 ممالک میں فعال ہے 20 بچوں کی تعلیم و تربیت کے علاوہ 4 غریب خاندانوں کی کفالت کا ذمہ بھی نبھا رہی ہے۔

یتیم بچوں کے لئے ہوسٹل کا کام شروع ہو چکا ہے 30 کنال زمین سوٹزرلینڈ کے جان خان گزشتہ سال لندن میں ہونے والے چیرٹی پروگرام میں شاہد آفریدی کو ہسپتال کے لیے عطیہ کر چکے ہیں قبل ازیں ائرپورٹ ٹیکس پر بھی بھرپور احتجاج کر چکی ہے۔

ایک سفارتکار کے کمیونٹی سے ناروا سلوک کے خلاف یونان میں احتجاج میں بھی شامل رہی سکھوں سے یکجہتی کے لئے جنیوا میں ہونے والے احتجاج میں بھی شانہ بشانہ رہی او پی پی کے مقاصد محض تفریحی پروگرام نہیں بلکہ کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

آسٹریا میں فلحال تنظیمی مراحل سے گزر رہی ہے تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے ہی باقیدہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔