پیرس : بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں پر نیا ایئرپورٹ ٹیکس لگ گیا

Paris Conference

Paris Conference

پیرس (اشفاق احمد) حکومت پاکستان نے بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں پر ا اگست 2015 سے اضافی ائرپورٹ ٹیکس لگا دیا اب ہر اب ہر پاکستانی کو اپنے ملک آتے ، جاتے 1500 روپے ایئرپورٹ ٹیکس کی صورت میں ادا کرنے ہوں گے۔ ٹیکس کے نام پر ہمیشہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کا استحصال کیا گیا ہے۔

کبھی ٹیلی فون پر ٹیکس لگا دیا جاتا ہے تو کبھی اپنے ملک رقم ارسال کرنے پر اور اب ایئرپورٹ ٹیکس کے نام سے نئی وصولی شروع ہونے جا رہی ہے۔ ملک میں کرپشن کو روکنے کی بجائے محب وطن پاکستانیوں سے ناجائز ٹیکس کے ذریعے معیشت کا بچایا جارہا ہے حکومت اپنے شاہی خرچے کم نہیں کرتی اور بجٹ پوراکرنے کےلئے آئے دن کسی نہ کسی طریقے سے بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے پیسے بٹورنے کے چکر میں رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف یورپ کے میڈیا ایڈوایزر میا ں طارق جاوید و اشفاق احمد چودھری نے مشترکہ بیان میں ایئرپورٹ ٹیکس کی شدید مزمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹیکس کو ختم کیا جائے اور سیز پاکستانیوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے ظلم نا کیا جائے۔بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ملک کو ہمیشہ اکسیجن فراہم کرتے آئے ہیں اورسیز پاکستانیوں کو آج تک کوئی ایسی سہولت نہیں دی گئی جس کی کوئی مثال دی جا سکے یا اچھا کہا جا سکے۔

ہمیشہ اووسیز پاکستانیوں کو لوٹا گیا ہے، ملک پاکستان کو چلانے میں اوورسیز پاکستانیوں کے خون پسینے سے کمائے گئے پیسے شامل ہوتے ہیں لیکن حکومت ناجائز ٹیکس لگا کر مزید خون چوسنے لگی ہے۔ فنانس منسٹر اسحاق ڈار ملک میں ہر طرف ناجائز ٹیکس لگائے جا رہا ہے جو کاروباری ظبقے کو مزید کمزور کر رہا ہے۔

ایئر پورٹ ٹیکس تو لگایا جا رہا ہے لیکن ایئر پورٹ پر کسٹم اہلکاروں کی طرف سے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو لوٹا جاتا ہے وہ ٹھیک نہیں کر سکتے۔ یہ ٹیکس کسی صورت نہیں مانا جائے گا۔ اس کے خلاف ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔