ابوظہبی فارمولا ون ریس، لوئس ہملٹن نے پول پوزیشن حاصل کر لی

Lewis Hamilton

Lewis Hamilton

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی فارمولا ون ریس شروع ہو گئی۔ خوبصورت ٹریک پر ڈرائیوروں نے خوب مہارت دکھائی۔ فارمولا ون سرکٹ پر جہازوں نے رنگ بھی برسائے۔ ریس میں برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جرمنی کے نیکو روز برگ دوسرے نمبر پر رہے۔ انہی دونوں کھلاڑیوں میں عالمی نمبر ون ڈرائیور بننے کیلئے مقابلہ ہے۔ لوئس ہملٹن نے شائقین کی داد کا بھرپور جواب دیا۔

برطانوی ڈرائیور سیزن کی آخری ریس کا آغاز آج پول پوزیشن سے کریں گے۔